• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
Live Election 2018

اپوزیشن جماعتوں میں کوئی ہم آہنگی نہیں، شاہ محمود قریشی

شائع September 4, 2018 اپ ڈیٹ September 4, 2018 10:37am

اسلام آباد: پاکستان تحریک اںصاف کے رہنما اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے اپوزیشن جماعتوں میں کوئی ہم آہنگی نہیں جبکہ ان کی جماعت کے صدارتی امیدوارعارف علوی تحریک انصاف کے سیاسی ایجنڈے سے واقف ہیں۔

صدارتی انتخاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کا تسلسل رواں دواں ہے، صدر کے لیے عارف علوی سب سے بہتر امیدوار ہیں کیونکہ وہ وفاق کی ضروریات کو سمجھتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مشکلات ہیں لیکن ہم آگے بڑھیں گے اور جمہوریت کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اپوزیشن کا احترم کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026