شاہد کپور کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک

07 ستمبر 2018
بولی وڈ اداکار شاہد کپور —فوٹو/ اسکرین شاٹ
بولی وڈ اداکار شاہد کپور —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار شاہد کپور کا ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے جس کے بعد اس پر قابل اعتراض چیزیں پوسٹ کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شاہد کپور کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کے بعد ان کے دوستوں اور مداحوں نے انہیں مبارکبا دینے کا سلسلہ شروع کردیا، تاہم حیران کن بات یہ تھی کہ شاپد کپور نے خود اس خبر کا اعلان اپنے کسی اکاؤنٹ پر نہیں کیا تھا۔

شاہد کپور کی ہاں جب پہلی بچے ’میشا‘ کی پیدائش ہوئی تھی، تو انہوں نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے خود اس خبر کا اعلان کرنے کے ساتھ مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

اور یہی وجہ ہے کہ شائقین ابھی بھی ان کی ٹویٹ کا انتظار کررہے تھے، تاہم بعدازاں خبر سامنے آئی کہ شاہد کپور کے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس نامعلوم افراد کی جانب سے ہیک کرلیے گئے ہیں۔

شاہد کپور کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہیکرز نے متعدد قابل اعتراض مواد شائع بھی کیا، جبکہ شاہد کپور کی فلم ’پدماوت‘ کے منفی کردار علاؤالدین خلجی کی تعریف بھی کی۔

مزید پڑھیں: شاہد اور میرا کے گھر بیٹے کی پیدائش

بعدازاں شاہد کپور کی ٹیم نے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ تک رسائی واپس حاصل کرلی، جس کا اعلان اداکار نے انسٹاگرام پر شیئر ایک اسٹوری کے ذریعے کیا۔

شاہد کپور نے بتایا کہ ان کے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے تھے، جبکہ اداکار نے انہیں ملنے والی مبارکباد پر شکریہ بھی ادا کیا۔

شاہد کپور نے مداحوں کو انتباہ کیا کہ وہ ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فی الحال کسی سے رابطہ نہ کریں۔

یاد رہے کہ شاہد کپور پہلے بولی وڈ اداکار نہیں جن کا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہو، ان سے قبل اداکار امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ہیک کیا جاچکا ہے۔

جبکہ برطانیہ کی ٹی وی شخصیت کیٹی ہاپکنز کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا اور ان کی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ ٹیلر سوئفٹ کا ٹوئٹر اور انسٹا گرام اکاؤنٹ بھی ہیک کر لیا گیا تھا اور ان کی برہنہ تصویر پوسٹ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

قمرالدين Sep 07, 2018 11:14am
iski film aa rahi hai tabhi drama kar raha hai