• KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.5°C

آئی جی پنجاب ایک ماہ بعد ہی تبدیل،امجد جاوید سلیمی نئے پولیس سربراہ تعینات

شائع October 9, 2018 اپ ڈیٹ October 9, 2018 03:27pm
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

حکومت نے ایک ماہ میں دوسری بار پنجاب پولیس کے انسپیکٹر جنرل (آئی جی) کو تبدیل کرتے ہوئے امجد جاوید سلیمی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کر دیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق نیشل پولیس اکیڈمی میں بطور کمانڈنٹ فرائض سرانجام دینے والے گریڈ 22 کے پولیس افسر امجد جاوید سلیمی کو پنجاب پولیس کا نیا آئی جی تعینات کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ ہی محمد طاہر کو آئی پنجاب تعینات کیا گیا تھا جنہیں اب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 7 ستمبر کو سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے آئی جیز کو تبدیل کردیا تھا۔

ڈاکٹر کلیم امام کو آئی جی سندھ پولیس، محمد طاہر کو آئی جی پنجاب پولیس جبکہ صلاح الدین خان کو آئی جی خیبر پختونخوا پولیس تعینات کیا گیا تھا۔

وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق سابق آئی جی سندھ پولیس امجد جاوید سلیمی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026