ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے 18رکنی اسکواڈ کا اعلان

اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2018
ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 20اکتوبر کو ہو گا— فائل فوٹو: اے ایف پی
ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 20اکتوبر کو ہو گا— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رواں ماہ ہونے والی ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے 18 رکنی قومی ٹیم اعلان کردیا ہے جس میں رضوان سینیئر ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ عماد شکیل بٹ ان کے نائب ہوں گے۔

ایشین چیمپیئنز ٹرافی کا انعقاد رواں 18 سے 28اکتوبر تک عمان میں ہو گا جس کے لیے پاکستان کے 18رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایشین گیمز: پاکستان اور بھارتی ہاکی ٹیم گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر

عمان کے شہر مسقط میں شیڈول ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت رضوان سینئر کریں گے جبکہ نائب کپتان کی ذمے داریاں عماد شکیل بٹ نبھائیں گے۔

اعلان کردہ 18رکنی اسکواڈ میں عمران بٹ، مظہر عباس، عرفان سینئر، علیم بلال، مبشر علی، عماد شکیل بٹ، تصور عباس، توثیق ارشد، عرفان جونیئر، رضوان جونیئر، عمر بھٹہ، ارسلان قادر، علی شان، عرفان سینئر، اعجاز احمد، عتیق ارشد، فیصل قادر، ابو بکر محمود اور محمد زبیر شامل ہیں۔

18رکنی اسکواڈ کے اعلان کے ساتھ ساتھ 7 کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائی کے طور پر بھی رکھا گیا ہے تاکہ کسی کھلاڑی کی انجری یا ایمرجنسی کی صورت میں اسے عمان بھیجا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی : عروج اور زوال

پاکستان کی ٹیم ایشین چیمپیئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 19 اکتوبر کو جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گی جبکہ قومی ٹیم کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ 20 اکتوبر کو ہو گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں