ضمنی انتخابات 2018 میں پولنگ کا عمل شروع ہونے کے بعد بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا مرکزی شکایت سیل اور کنٹرول روم اب تک فعال نہیں ہوسکا۔

کنٹرول روم سے متعلق ذرائع ابلاغ کو کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی جبکہ روم کے فون نمبرز، فیکس نمبر بھی نہیں دیے گئے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کا مرکزی شکایت سیل پولنگ اور ضابطہ اخلاق سے متعلق قائم کیا جاتا ہے، تاہم اب تک اسے فعال نہیں کیا جاسکا۔

تبصرے (0) بند ہیں