ضمنی انتخابات میں کراچی کے 2 حلقوں میں تین بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، جہاں آج پولنگ ہورہی ہے۔

کراچی سے اسمبلی کے حلقہ این اے - 243 میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان اور حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس ستاسی پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے درمیان کانٹے کامقابلہ متوقع ہے۔

این اے- 243 کی بات کی جائے تو ضلع شرقی کے اس حلقے میں گلشن اقبال ،شانتی نگر، میٹروول گلستان جوہر اور ملحقہ علاقوں شامل ہیں اور یہاں پر ووٹرز کی کل تعداد 4 لاکھ 18 ہزار ہے، جس میں 2 لاکھ 11 ہزار مرد اور 1 لاکھ 90 ہزار خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس نشست پر عام انتخابات 2018 میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے۔

سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس ستاسی پر بھی کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔ اس نشست پر عام انتخابات کے دوران ایک امیدوار کے انتقال کے باعث الیکشن ملتوی ہوئے تھے۔

يہ حلقہ ملير کي کچي آباديوں پر مشتمل ہے، جبکہ اس حلقے ميں 26 امیدوار ہیں، لیکن اصل مقابلہ پیپلزپارٹی کے محمد ساجد، متحدہ قومی موومنٹ کی خالدہ اطیب، پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے محمد سلیم تحریک انصاف کے قادر بخش گبول اور تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کے قربان علی کے درمیان ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں