ملک میں مہنگائی چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور اکتوبر میں مہنگائی میں 7 فیصد اور رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں مہنگائی میں 5 اعشاریہ 95 فیصد اضافہ ہوا۔

شماریات ڈویژن کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں اکتوبر 2018 میں مہنگائی چار سال دو ماہ کی بلند ترین سطح 7 فیصد پر پہنچ گئی۔

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ جولائی تا اکتوبر کے دوران مہنگائی میں 5.95 فیصداور ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں مہنگائی میں 2.56 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں گیس کی قیمتوں میں 105 فیصد، چکن 35.25 فیصد، انڈے 14.41 فیصد اور سیگریٹس 14.18 فیصد تک مہنگے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ کچھ ماہ میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا امکان

اسی طرح گذشتہ سال کے مقابلے میں کئی دیگر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں گوشت 11 فیصد، ڈرائی فروٹ 10.70 فیصد، تعمیرات میں استعمال ہونے والی اشیا 10 فیصد، مسالہ جات 10.60 فیصد، واٹر سپلائی 11.27 فیصد، مٹی کا تیل 36.11 فیصد جبکہ موٹر فیول میں 26 فیصد اضافہ ہوا۔

تبصرے (0) بند ہیں