• KHI: Partly Cloudy 20.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C

برطانیہ: ایک صدی قدیم بیش قیمت تاج چوری

شائع November 24, 2018
—ویل بیک اسٹیٹ
—ویل بیک اسٹیٹ

برطانیہ میں چوروں نے ایک صدی سے زائد قدیم کروڑوں روپے مالیت کا پورٹ لینڈ تیارا (تاج) چوری کرلیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق چوروں نے قیمتی ہیروں سے جڑے تاج کو چوری کرنے کے لیے سخت آلے کا استعمال کیا اور ایک مضبوط ترین گلاس کیس میں رکھے گئے تاج کو لے اڑے۔

چوری کی یہ واردات برطانوی شہر ناٹنگھم کی ایک گیلری میں ہوئی، جہاں بیش قیمت پورٹ لینڈ تاج کو چوری کیا گیا۔

مزید پڑھیں: سویڈن: دن دہاڑے چور سترہویں صدی کے نوادرات چرا کر فرار

واضح رہے کہ اس تاج کو 1902 میں بادشاہ ایڈورڈ 7 کی تاج پوشی میں پورٹ لینڈ کی ملکہ ونیفریڈ کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ انہیں خدشہ ہے کہ اس تاج کو توڑ کر اس کے ہیروں کو علیحدہ فروخت کردیا جائے گا۔

دوسری جانب پولیس کا ماننا ہے کہ بلڈ ورتھ کراس لین میں سلور رنگ کی جلی ہوئی آڈی ایس 5 کار کو چوروں کی جانب سے استعمال کیا گیا۔

تاج کی بناوٹ کی بات کی جائے تو اس کے درمیان میں پورٹ لینڈ ہیرا ہوتا ہے جبکہ اطراف میں چھوٹے ہیرے موجود ہوتے ہیں اور ان ہیروں کو سونے اور چاندی کے خوبصورت تاروں پر چپکایا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نقب زنوں نے رات 9 بجکر 45 منٹ اور 10 بجے کے درمیان پورٹ لینڈ کلیکشن گیلری میں شیشے کو توڑا اور جیسے ہی الارم بجا وہ تاج چوری کرکے فرار ہوگئے۔

ورک شاپ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’90 سیکنڈ کے فرق سے سیکیورٹی سروسز چوروں کو پکڑنے میں ناکام رہیں جبکہ جائے وقوع پر پولیس 2 منٹ بعد پہنچی تھی‘۔

ناٹنگھم پولیس کا کہنا تھا کہ وہ ’مختلف نوعیت کی تحقیقات‘ کر رہے ہیں لیکن ان کی اصل توجہ ملنے والی کار پر مرکوز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیش قیمت نگینے ، خوبصورت زیورات، جاپان میں لگا میلہ

ادھر لندن میں وکٹوریہ اور البرٹ میوزیم میں زیورات کی حفاظت کرنے والے رچرڈ ایڈکمبے نے اس قیمتی تاج کو ’برطانیہ کی تاریخ کے عظیم ترین تاجوں میں سے ایک قرار دیا‘۔

اس حوالے سے بیم فورڈ کی نیلامیوں میں حصہ لینے والوں میں سے ایک جیمس لوئس نے کہا کہ اس ’تاج کو اس وقت ڈیزائن کیا گیا جب پیسوں کی کوئی قدر نہیں تھی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اس تاج کی مالیت بیش قیمت ہوسکتی ہے لیکن یہ ایک معروف چیز تھی اور یہ عوامی فروخت کے لیے نہیں ہوسکتی تھی‘۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2025
کارٹون : 23 دسمبر 2025