2010 سے یوٹیوب کی جانب سے ہر سال مقبول ترین ویڈیوز اور کریٹیرز کے لیے ایک ویڈیو تیار کی جاتی ہے جسے یوٹیوب ری وائنڈ کا نام دیا جاتا ہے۔

ایسا ہی رواں سال بھی یوٹیوب ری وائنڈ 2018 کے نام سے ہوا جس میں ول اسمتھ سمیت متعدد کریٹیرز جیسے مولی بروک، لیزا کوشے اور دیگر کو دیکھا جاسکتا ہے اور یہ ویڈیو گزشتہ ہفتے ریلیز ہوئی۔

مزید پڑھیں : 2018 میں یوٹیوب کی ٹاپ وائرل ویڈیوز

مگر یہ یوٹیوب کی تاریخ کی دوسری سب سے زیادہ ناپسندیدہ کی جانے والی ویڈیو بھی بن چکی ہے بلکہ نمبرون سے کچھ زیادہ دور نہیں۔

اب تک اس ویڈیو کو 90 لاکھ سے زائد افراد ڈس لائیک کرچکے ہیں اور ایسا ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں ہوا ہے۔

ابھی نمبرون پوزیشن پر جسٹن بیبر کا گانا 'بے بی' ہے جسے 97 لاکھ افراد نے ڈس لائیک کیا، مگر اس کے ویوز 2 ارب جبکہ اسے 2010 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

تو آخر یوٹیوب ری وائنڈ ویڈیو کو لوگ اتنا زیادہ ناپسند کیوں کررہے ہیں؟

اس کی وجہ ویڈیو میں یوٹیوب کے چند بڑے اسٹارز کو اس ویڈیو میں شامل نہ کرنا ہے۔

شین ڈاﺅسن، لوگن پال اور پیو ڈی پائی جیسے یوٹیوب کے بڑے اسٹارز اس ویڈیو میں جگہ نہیں بناسکے جبکہ یوٹیوب کی تاریخ کا مقبول ترین لائیو باکسنگ میچ کا حوالہ بھی نہیں۔

ویسے پال ہوگ اور پیو ڈی پائی کی ویڈیوز کافی متنازع ہوتی ہیں اور ممکنہ طور پر اسی لیے یوٹیوب نے انہیں شامل نہیں کیا۔

پیو ڈی پائی نے یوٹیوب ری وائنڈ پر ایک ری ایکشن ویڈیو بھی ریلیز کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کمپنی کی جانب سے انہیں کیا گیا تھا کہ ائیر ری کیپ میں انہیں شامل نہیں کیا جارہا۔

یہ بھی پڑھیں : یوٹیوب کی وہ ٹرکس جو بیشتر افراد نہیں جانتے

ان کا کہنا تھا ' ری وائنڈ ویڈیو ہر سال کے بہترین یوٹیوب اسٹارز کے اعزاز کے لیے ہوتی ہے اور اس کاحصہ بننا اچھا لگتا ہے مگر میں خوش ہوں کہ اس سال میں اس کا حصہ نہیں کیونکہ یہ بہت بری ویڈیو تھی'۔

مگر یوٹیوب نے یہ ویڈیو درحقیقت مارکیٹنگ اور اشتہاری کمپنیوں کو ذہن میں رکھ کر بنائی اور اس کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ سائٹ کے تاریک پہلوﺅں کو چھپایا جارہا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں