• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm

لڑکے کا ’ریپ‘ کرنے پر کیون اسپیسی پر 5 سال قید کی تلوار لٹکنے لگی

شائع January 8, 2019 اپ ڈیٹ July 8, 2019
کیون اسپیسی الزامات کو مسترد کرچکے ہیں—فوٹو: انڈیپینڈنٹ
کیون اسپیسی الزامات کو مسترد کرچکے ہیں—فوٹو: انڈیپینڈنٹ

آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکار، اداکار و فلم پروڈیوسر 59 سالہ کیون اسپیسی کے خلاف نوجوان لڑکے کے ریپ الزام کے کیس کی سماعتوں کا آغاز ہوگیا۔

کیون اسپیسی پر نشے کی حالت میں 18 سالہ لڑکے کے ریپ کا الزام 25 دسمبر 2018 کو عائد کیا گیا تھا۔

اداکار پر الزام ہے کہ انہوں نے جولائی 2016 میں امریکی ریاست میساچوٹس کی کاؤنٹی نینٹو کیٹ کے ایک کلب کے باہر نشے کی حالت میں ان کے 18 سالہ بیٹے پر جنسی حملہ کیا تھا۔

اداکار پر اکتوبر 2017 میں سابق مقامی نیوزاینکر ہیتھر انراہ نے الزام عائد کیا تھا کہ کیون اسپیسی نے ان کے بیٹے کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی۔

نیوز اینکر نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکار نے ان کے بیٹے کی پینٹ اتارنے کے بعد ان کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی اوران کے بیٹے نے خوف اور ڈر کی وجہ سے واقعے کی رپورٹ درج نہیں کروائی۔

یہ بھی پڑھیں: کیون اسپیسی پر لڑکے پر جنسی حملہ کرنے کی فرد جرم عائد

کیون اسپیسی نے ان الزامات کو مسترد کیا تھا، تاہم سابق نیوز اینکر کی درخواست پر مقامی عدالت نے ان پر 25 دسمبر 2018 کو فرم جرم عائد کی تھی اور اداکار کو 7 جنوری 2019 کو پہلی سماعت پر حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔

کیون اسپیسی 2 آسکر ایوارڈ جیت چکے—فوٹو: اسکائے نیوز
کیون اسپیسی 2 آسکر ایوارڈ جیت چکے—فوٹو: اسکائے نیوز

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کے مطابق کیون اسپیسی کے خلاف ریپ کیس کی سماعت کے دوران اداکار نجی جہاز کے ذریعے مقامی عدالت پہںچے، جہاں کیس کی مختصر سماعت کی گئی۔

سماعت کے دوران کیون اسپیسی کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ الزام لگانے والے فریقین کو اپنے موبائل کا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے سے روکا جائے، جو عدالت نے منظور کرلی۔

مزید پڑھیں: ‘ریپ’ الزامات کے تحت ہولی وڈ اداکار کو جیل قید اور جرمانے کی سزا

عدالت نے کیون اسپیسی کو سماعت کے دوران عدالت میں موجود رہنے سے بری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ فون کے ذریعے کیس کی شنوائیوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔

ساتھ ہی عدالت نے کیون اسپیسی اور ان کی قانونی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ الزام لگانے والے فریقین سے اس وقت تک کوئی رابطہ نہ کریں، جب تک کیس کا فیصلہ نہیں آ جاتا۔

برطانوی اخبار کے مطابق اگر کیون اسپیسی پر 18 سالہ لڑکے کے ساتھ ریپ کی کوشش کا الزام ثابت ہوجاتا ہے تو انہیں کم سے کم 5 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

کیون اسپیسی عدالت میں مطمئن نظر آئے—فوٹو: کانسی کوئنس آف ساؤنڈ
کیون اسپیسی عدالت میں مطمئن نظر آئے—فوٹو: کانسی کوئنس آف ساؤنڈ

رپورٹ کے مطابق الزام ثابت ہونے کے بعد کیون اسپیسی کو جنسی حملہ آور بھی قرار دیا جائے گا، جس وجہ سے انہیں بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

کیون اسپیسی پر 18 سالہ لڑکے کے ریپ کے علاوہ بھی دیگر خواتین اور ساتھی اداکاروں نے جنسی طور پر ہراساں اور ریپ کے الزام عائد کر رکھے ہیں۔

کیون اسپیسی پر ساتھی اداکار اینتھونی رپ نے بھی ریپ کا الزام عائد کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ریپ‘ الزامات کو 15 سال گزرجانے پر امریکی گلوکار کے خلاف مقدمہ خارج

اینتھونی رپ کے مطابق جب ان کی 14 سال تھی اس وقت کیون اسپیسی نے انہیں ریپ کا نشانہ بنایا اور اس وقت کیون کی عمر 26 سال تھی۔

اینتونی رپ کے علاوہ کیون اسپیسی پر ان کے نیٹ فلیکس کے معروف ڈرامے ہاؤس آف کارڈز کی اداکاراؤں اور ٹیم میں شامل 8 خواتین نے بھی جنسی ہراساں کے الزامات عائد کر رکھے ہیں۔

سابق نیوز اینکر نے اداکار پر گزشتہ برس الزام عائد کیا تھا—فوٹو: بی بی سی
سابق نیوز اینکر نے اداکار پر گزشتہ برس الزام عائد کیا تھا—فوٹو: بی بی سی

کیون اسپیسی پر ہاؤس آف کارڈز کی خواتین کی جانب سے الزامات سامنے آنے کے بعد انہیں ڈرامے سے الگ کردیا گیا تھا۔

کیون اسپیسی ہولی وڈ کی پہلی شخصیت نہیں ہیں، جن پر حالیہ سالوں میں جنسی ہراساں کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہو۔

مزید پڑھیں: ہاروی وائنسٹن پر جنسی جرائم کی مزید فرد جرم عائد

اس سے قبل پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن اور اداکار بل کوسبی سمیت چند اداکاروں پر بھی اس طرح کی فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔

بل کوسبی کو خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ریپ کا نشانہ بنانے کے الزام میں جیل بھی بھیج دیا گیا ہے، جب کہ ہاروی وائنسٹن پر گھر میں نظر بند ہیں، تاہم ان کے خلاف مکمل فیصلہ نہیں آیا۔

الزامات کے بعد انہیں ہاؤس آف کارڈز سے الگ کردیا گیا تھا—اسکرین شاٹ
الزامات کے بعد انہیں ہاؤس آف کارڈز سے الگ کردیا گیا تھا—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024