• KHI: Clear 19.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.6°C
  • ISB: Cloudy 13°C
  • KHI: Clear 19.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.6°C
  • ISB: Cloudy 13°C

کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کا قومی مشروب کون سا ہے؟

شائع January 25, 2019
گنے کےجوس کے بےشمار فوائد بھی ہیں ش—فوٹو/ شٹراسٹاک
گنے کےجوس کے بےشمار فوائد بھی ہیں ش—فوٹو/ شٹراسٹاک

پاکستان کا قومی پھل تو آم ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارے ملک کا قومی مشروب کونسا ہے؟ اگر نہیں تو حکومت پاکستان نے آج ہی اپنی عوام کو یاد دلایا کہ ہمارا قومی مشروب گنے کا جوس ہے۔

حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عوام سے ایک ٹویٹ کے ذریعے سوال کیا گیا کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ پاکستان کا قومی مشروب کونسا ہے، جس کے بعد اس کے جواب کا اعلان بھی کردیا۔

مزید پڑھیں: گنے کا رس پینا پسند کرتے ہیں؟

اس سوال کے بعد صارفین نے کئی دلچسپ جوابات بھی دیے، جبکہ کچھ نے اپنے صحیح جواب دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے کہا کہ ہمارا قومی جوس فروٹو ہے، پتا نہیں کتنی صدیوں سے مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

انہوں نے گنے کے جوس کو قومی مشروب ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اورینج جوس کو ووٹ دیا تھا۔

چند صارفین نے حکومت کو اس مزاحیہ انداز میں معلومات فراہم کرنے کے لیے سراہا اور شکریہ بھی ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی مشروب ’عوام کا جوس‘ ہونا چاہیے۔

جبکہ انہوں نے ’کنجوس‘ کو قومی مشروب کا نام دے دیا۔

سال کے ہر مہینے میں صحت سے بھرپور گنے کا رس فرحت اور تازگی بخشنے کے ساتھ ساتھ دیگر مشروبات پر بھی سبقت رکھتا ہے۔

دیگر مشروبات کی طرح گنے کے رس کو بوتل میں رکھنے کے بجائے ضرورت کے تحت مشین میں گنا ڈال کر نکالا جاتا ہے جس سے اس کی تازگی برقرار رہتی ہے۔

فوٹو/ شٹراسٹاک
فوٹو/ شٹراسٹاک

گنا اکثر اندرونی پنجاب اور خیبر پختونخوا سے لایا جاتا ہے۔

ماہرینِ صحت کے مطابق گنے کا رس جگر اور جلد کے لیے بہت مفید اور وٹامن ’ای‘ سے بھرپور ہوتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

raif Jan 25, 2019 07:06pm
Beshak ganny ka rass baht testi hota hy, lekin aksar dekha gaya hy k Ganna chhilky samet machine me grind kia jata hy, jo ke saaf nahi hota, ussko dhona bhi mushkil lagta hy, tu lehaza Ganna Machine walo pe ye itlaaq lago kia jae k ghanny ka chilka utaarny ke baad uska juice nikala jae.. Kio ke Ghanny me keera bi lagta hy, aur wo zameno se jis hallat me laya jata hy waisy hi uska juice nikala jaata hy.. jis se bemariyo ka khadsha rehta hy.

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025