حکومت کا شدت پسندی ترک کرنے والوں کی مالی معاونت کا اعلان

01 فروری 2019
ہتھیار ڈالنے والے 132 سابق شدت پسندوں کو معاوضے کی رقم دی — فائل فوٹو
ہتھیار ڈالنے والے 132 سابق شدت پسندوں کو معاوضے کی رقم دی — فائل فوٹو

صوبائی حکومت ہتھیار ڈال کر شدت پسندی ترک کر کے ملکی ترقی کا حصہ بننے والے افراد کو بلوچستان امن پیکج کے تحت مالی مدد سمیت دیگر سہولیات فراہم کرے گی۔

جمعرات کو سوئی کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں معاوضے کی تقسیم کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر آف ایسٹ بریگیڈیئر ذوالفقار باجوہ نے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے افراد کی بڑی تعداد نے ہتھیار ڈال دیے ہیں اور حکومت کے ساتھ ہاتھ ملا لیے ہیں۔

تقریب میں ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پیکج کے تحت 132 سابق شدت کمانڈرز اور ان کے ماتحت افراد میں معاوضے کی رقم تقسیم کی گئی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر یاسر بزئی، محمد جان بگٹی، شاہ مراد بگٹی، میرا جمال خان کالپر، وڈیرہ غلام نبی بگٹی اور سینئر سول منسٹری آفیشلز بھی موجود تھے۔


یہ خبر ڈان اخبار میں یکم فروری 2019 کو شائع ہوئی

تبصرے (0) بند ہیں