بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ سشما سوراج اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے ابوظہبی روانہ ہوگئی ہیں۔

ٹویٹر پر رویش کمار نے کہا کہ 'پہلی بار اجلاس کے مہمان خصوصی کا درجہ دیا گیا ہے، سشما سوراج اجلاس کے پہلے سیشن سے خطاب اور دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔'

پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے بھارت کا دعوت نامہ واپس لینے کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ بصورت دیگر پاکستان، اجلاس میں شرکت کے اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے پر مجبور ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں