• KHI: Partly Cloudy 27.4°C
  • LHR: Cloudy 31.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.4°C
  • LHR: Cloudy 31.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.7°C

اسکرین سے غائب فواد خان اپنی بہن کی شادی میں مصروف

شائع March 4, 2019 اپ ڈیٹ March 4, 2019 04:04pm

پاکستان کے کامیاب اداکار فواد خان اس وقت اپنی بہن کی شادی میں مصروف ہیں، جن کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

فواد خان اپنی بہن کی شادی کی تقریبات میں اپنی اہلیہ صدف کے ہمراہ نظر آئے، جبکہ ان دونوں کے انداز کو بھی خود سراہا جارہا ہے۔

فواد خان کی بہن کی مہندی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں اداکار نے سفید شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ پہنا، جبکہ صدف نہایت خوبصورت سنہرے رنگ کے جوڑے میں نظر آئیں۔

ان دونوں کی اپنے بچوں کے ساتھ بھی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔

فواد خان کی بہن ثنا نے بھی اپنی مہندی کی تقریب میں رقص کیا۔

بارات کی تقریب کے دوران فواد خان اور ان کی اہلیہ سب کی توجہ کا مرکز بن گئے، ان دونوں کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جس میں فواد اپنی اہلیہ صدف کے بال ٹھیک کرتے نظر آئے۔

فواد خان کی بہن ثناء نے اپنی بارات کی تقریب میں سرخ رنگ کا خوبصورت لہنگا زیب تن کیا، ان کی رخصتی کی ویڈیو بھی سامنے آئی۔

فواد خان کی اہلیہ صدف بھی اپنی نند کی رختصی پر جذباتی ہوگئیں۔

ولیمے کی تقریب میں فواد خان کی بہن نے نہایت خوبصورت لہنگا زیب تن کیا، جبکہ فواد خان سوٹ اور ان کی اہلیہ سیاہ رنگ کی ساڑھی میں نظر آئیں۔

کیریئر کے حوالے سے بات کی جائے تو فواد خان طویل عرصے سے اسکرینز سے غائب ہیں، جبکہ وہ کسی پروجیکٹ کا بھی حصہ نہیں بنے۔

ان کی فم ’دی لیجنڈز آف مولا جٹ‘ کی شوٹنگ بھی کئی سالوں سے جاری ہے، جس کا ٹریلر گزشتہ سال سامنے آیا تھا۔

فلم ’دی لیجنڈز آف مولا جٹ‘ کو رواں سال عید پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 اپریل 2026
کارٹون : 31 مارچ 2026