سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ نے تشدد کیا، جونی ڈیپ بےقصور؟

ان دونوں کی شادی 2015 میں ہوئی تھی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
ان دونوں کی شادی 2015 میں ہوئی تھی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

ہولی وڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ نے 2016 میں اپنے سابق شوہر اداکار جونی ڈیپ پر انہیں گھریلو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد اداکار کو سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے بعد جونی ڈیپ نے اپنی سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے 5 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا۔

اور اب عوام کے لیے جاری کردہ نئی تصاوہر اور شواہد میں سامنے آیا ہے کہ جونی ڈیپ کی سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ نے اداکار پر جھوٹا الزام عائد کیا تھا، جبکہ انہوں نے جونی ڈیپ پر تشدد بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیں: جونی ڈیپ نے سابق اہلیہ امبر ہیرڈ کے الزامات سے متعلق خاموشی توڑدی

ہولی وڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق ایمبر ہرڈ نے عدالت میں گواہی دیتے ہوئے قبول کیا کہ انہوں نے جونی ڈیپ پر تشدد کیا تھا جبکہ ان پر جھوٹا الزام بھی لگایا۔

خیال رہے کہ ایمبر ہرڈ نے جونی ڈیپ پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد ان دونوں کی 2016 میں طلاق ہوگئی تھی۔

اس وقت ایمبر ہرڈ نے طلاق کا مطالبہ کرتے ہوئے جونی ڈیپ پر الزام لگایا تھا کہ وہ شادی کے بعد سے ان پر تشدد کررہے ہیں، جس کے بعد جوہنی ڈیپ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ایمبر ہرڈ کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔

اس مقدمے میں جونی ڈیپ نے ایمبر پر الزام لگایا کہ ایمبر نے انہیں منہ پر مکا مارا تھا، جبکہ ان کی انگلی بھی کاٹ دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ہولی وڈ اداکار جونی ڈیپ پر بیوی پر تشدد کا الزام

جونی ڈیپ نے اپنی وی تصاویر بھی شیئر کردی جس میں ان کا منہ سوجا ہوا ہے جبکہ انگلی بھی زخمی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اداکارہ ایمبر ہرڈ نے می ٹو مہم کا سہارا لیتے ہوئے جونی ڈیپ پر الزام لگایا تاکہ ان کے کیریئر کو اس سے کوئی نقصان نہ پہنچے۔

جبکہ ایسے کئی اور افراد بھی سامنے آئے جنہوں نے عدالت میں ایمبر ہرڈ کے خلاف گواہی دی اور کہا کہ وہ جونی ڈیپ پر جھوٹے الزامات لگا رہی تھیں۔

اس کے بعد سے سوشل میڈیا پر صارفین جونی ڈیپ کا سپورٹ کررہے ہیں۔

ایسی بھی رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ ایمبر ہرڈ کو ان کی فلم ’ایکوامین‘ سے باہر کردیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں