مائیکل جیکسن کی بیٹی نے والد پر لگے ’ریپ‘ الزامات پر خاموشی توڑ دی

جس وقت مائیکل جیکسن چل بسے تھے اس وقت پیرس 10 سال کی تھیں—فوٹو: اسٹینڈرڈ ڈاٹ کو
جس وقت مائیکل جیکسن چل بسے تھے اس وقت پیرس 10 سال کی تھیں—فوٹو: اسٹینڈرڈ ڈاٹ کو

پاپ موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کو یوں تو چل بسے ہوئے بھی ایک دہائی ہو چکی ہے اور اب ان کی 20 سالہ بیٹی پیرس جیکسن شوبز کی دنیا میں قدم جمانے میں مصروف ہیں۔

اگرچہ مائیکل جیکسن کو مرے ہوئے بھی ایک 10 سال بیت گئے تاہم تاحال ان پر بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے سمیت بچوں کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کیے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

حال ہی میں مائیکل جیکسن کے خلاف 2 افراد کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی ڈاکیومینٹری سامنے آنے کے بعد ایک مرتبہ پھران کی جانب سے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے پر بحث چھڑ گئی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مائیکل جیکسن پر لگائے گئے الزامات پر جہاں دنیا 2 رائے میں تقسیم ہے وہیں ان کا خاندان بھی 2 حصوں میں تقسیم ہوچکا ہے۔

بعض افراد کا ماننا ہے کہ مائیکل جیکسن بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث تھے اور انہیں اس غلیظ حرکت پر معافی مانگنی چاہیے تھی۔

ساتھ ہی ان کے خاندان کے بعض افراد مائیکل جیکسن پر لگے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

میرا کام والد کا دفاع کرنا نہیں، ماڈل—فوٹو: یو ایس میگزین
میرا کام والد کا دفاع کرنا نہیں، ماڈل—فوٹو: یو ایس میگزین

والد پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات پر اب ان کی 20 سالہ بیٹی پیرس جیکسن نےبھی خاموشی توڑ دی۔

یہ بھی پڑھیں: موت کے بعد بھی مائیکل جیکسن کا ایک اور ریکارڈ

ماڈل پیرس جیکن نے اپنی ٹوئیٹ میں مداح کا جواب دیتے ہوئے والد پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے جاری ہونے والی حالیہ ڈاکیومینٹری کے تناظر میں کہا کہ وہ اپنے والد کا دفاع نہیں کرنا چاہتیں۔

پیرس جیکسن نے حالیہ ڈاکیومینٹری کا حوالہ دیے بغیر اپنے کزن تاج جیکسن کی تعریف کی جو کہ ان کے والد پر لگے الزامات پر مبنی ڈاکیومینٹری کی تشہیر کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: مائیکل جیکسن سب سے زیادہ کمائی کیساتھ سر فہرست

ماڈل کا کہنا تھا کہ تاج جیکسن بھی اپنے حساب سے اچھا کام کر رہے ہیں، تاہم ان کے پاس اپنے والد کے خلاف لگائے گئے الزامات کو دفاع کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔

پیرس جیکسن گزشتہ چند سال سے ماڈلنگ میں جلوے دکھا رہی ہیں—فوٹو: فیشنسٹا
پیرس جیکسن گزشتہ چند سال سے ماڈلنگ میں جلوے دکھا رہی ہیں—فوٹو: فیشنسٹا

پیرس جیکسن نے واضح کیا کہ ان کا کام اپنے والد کا دفاع کرنا نہیں، وہ چاہتی ہیں کہ ہر کوئی اس حوالے سے اپنا کام کرے۔

شوبز ویب سائٹ ای آن لائن نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پیرس جیکسن حال ہی میں ایک تقریب میں شامل ہوئیں جہاں صحافیوں نے ان سے اپنے والد پر لگے الزامات کے حوالے سے سوالات کیے۔

رپورٹ کے مطابق ماڈل نے صحافیوں کے سوالات دینے کے بجائے تقریب سے نکل جانے میں ہی بہتری سمجھی اور وہ کچھ کہے بغیر چلی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفات کے 8 سال بعد مائیکل جیکسن کا میوزک البم ریلیز

خیال رہے کہ مائیکل جیکسن 2009 میں چل بسے تھے، ان کی موت دوران علاج ہسپتال میں ہوئی تھی، بعد ازاں انہیں زہر یا پھر ضرورت سے زائد دوا دے کر قتل کیے جانے کی چہ مگوئیاں بھی ہوئیں۔

مائیکل جیکسن کو پاپ موسیقی کا بادشاہ کہا جاتا ہے، ان کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں