بلاول، مریم کی سیاست ’ابو بچاؤ‘ تک محدود ہے، وزیر اطلاعات

22 مارچ 2019
وفاقی وزیر اطلاعات نے جہلم میں شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا — فائل فوٹو/ڈان نیوز
وفاقی وزیر اطلاعات نے جہلم میں شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا — فائل فوٹو/ڈان نیوز

‘بلاول بھٹو اور مریم نواز کی اپنی کمائی تو نہیں ہے وہ اپنے والدین کی کرپشن کے پیسوں پر سیاست کررہے ہیں ‘ان دونوں کی سیاست “ابوبچاﺅ” تک محدود ہے‘

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات جمعرات کو جہلم میں جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر “پلانٹ فار پنجاب” کے تحت شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری نے کرپشن کی فصل کو اتنا پانی دیا ہے کہ وہ اب کرپشن سنگلاخ درخت کا روپ دھار چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف 300 ارب روپے کرپشن کے ساتھ جیل میں ہیں جبکہ آصف علی زرداری بھی جلد اتنی ہی کرپشن کے کیس میں جیل میں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: بھارت سے بہتر تعلقات کی راہ میں کشمیر رکاوٹ ہے ،فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کرپشن کی دیواروں کو جو دھکا دیا ہے اب اس پر کبھی عمارت تعمیر نہیں ہوسکے گی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ’بھارتی عدالت سے سمجھوتہ ایکسپریس کیس میں ملوث دہشت گردوں کو رہا کرنا انصاف کے منہ پر تھپڑ ہے۔

اس موقع پر کمشنر راولپنڈی جودت ایاز، ڈی سی جہلم سیف انور جپہ، اسٹیشن کمانڈر جہلم، بریگیڈیئر وقاراحمد، چیف کنزرویٹر آفیسر جنگلات اطہر شاہ گھگا، ڈی پی او جہلم، اے ڈی سی جی جنرل جہلم سمیت دیگر حکام موجود تھے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماضی میں پہلے کبھی ماحول دوست حکومت ہی نہیں رہی، عمران خان کی قیادت میں پہلی ماحول دوست حکومت ہے جس کی وجہ آج پورے پاکستان میں ماحول کی دوستی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’بھارت میں پاکستانی سفیر کی طلبی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش‘

ان کا کہنا تھا کہ ’پچھلی حکومتوں نے درختوں کو کرپشن کی نذر کر دیا چھانگا مانگا میانوالی کے جنگلات پر قبضے کیے گئے‘۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری نے کوئی شعبہ نہیں چھوڑا جہاں کرپشن نہ کی ہو۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’مستقبل کے دو لیڈرمریم نواز اور بلاول بھٹو سامنے آئے ہیں جن کے پاس سیاست کا کوئی تجربہ نہیں لیکن والد کے کرپشن کے پیسے ضرور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ان دونوں کی سیاست اور تحریک مستقبل میں بھی اتنی ہی تاریک ہوگی جتنی حال میں تاریک ہے، دونوں کی سیاست ابو بچاﺅ تحریک ہے‘۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Malik USA Mar 22, 2019 02:34am
Aap 100% sahi kah rahen hain