ایک ہسپتال کے لیبر وارڈ کی 9 نرسیں بیک وقت حاملہ ہوگئیں

اپ ڈیٹ 27 مارچ 2019
یہ واقعہ امریکا میں پیش آیا — اے پی فوٹو
یہ واقعہ امریکا میں پیش آیا — اے پی فوٹو

ایک ہسپتال کے زچہ و بچہ وارڈ یا لیبروارڈ میں حاملہ خواتین کا آنا جانا لگا رہتا ہے، جن کی دیکھ بھال کے لیے وہاں نرسیں بھی موجود ہوتی ہیں۔

مگر کبھی ایسا دیکھنے میں نہیں آیا کہ لیبر وارڈ کی تمام نرسیں بیک وقت حاملہ ہوجائیں اور ان کے بچوں کی پیدائش بھی لگ بھگ ایک ساتھ ہو۔

مگر امریکی شہر پورٹ لینڈ کے میئن میڈیکل سینٹر میں ایسا انوکھا واقعہ ہوا ہے جہاں کی 9 نرسیں آگے پیچھے حاملہ ہوئیں اور بچوں کی پیدائش اپریل سے جولائی کے درمیان متوقع ہے۔

سی سی این سے بات کرتے ہوئے ایک نرس ایرن گرینیر نے کہا 'جب ہم سب نے ایک دوسرے کو کہا کہ ہم حاملہ ہیں تو میرے خیال میں ہر بار اس اعلان پر ہمیں خوشی ہوئی اور ہم ایک دوسرے کا خیال رکھنے کے لیے تیار ہیں'۔

اس ہسپتال نے اس انوکھے واقعے کا اعلان کیا اور نرسوں کو مبارکباد بھی دی۔

ہسپتال نے لوگوں کے ان خدشات کا بی جواب دیا جو یہ سوچ کر پریشان تھے کہ گرمیوں میں وہاں عملے کی کمی کا سامنا ہوگا۔

ہسپتال کا کہنا تھا کہ فکر مت کریں ہم نے منصوبہ تیار کررکھا ہے۔

تمام نرسیں اس حوالے سے ایک دوسرے کی مدد کررہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں آکر کام کرنا اچھا لگتا ہے جہاں دیگر خواتین بچوں کو جنم دیتی ہیں اور اس تجربے کے بارے میں بتاتی ہیں، جس سے ہم سب اکھٹے گزرنے والے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Faisal Mar 27, 2019 11:43pm
Who is the doctor ?
iftikhar Mar 28, 2019 04:43pm
Sochi Samjhi SazZish!