پائلٹ لیس پروٹوٹائپ طیارہ سامنے آگیا

30 اپريل 2019
پائلٹ لیس طیارے کا کانسیپٹ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ زیوری
پائلٹ لیس طیارے کا کانسیپٹ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ زیوری

ابھی دنیا میں ڈرائیو کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے تجربات مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوسکے مگر پائلٹ لیس طیارے کی تیاری پر بھی کام شروع ہوگیا ہے۔

آن لائن ٹریول ایجنسی کیوی ڈاٹ کام چیک ریپبک کی ایرو ٹیکنالوجی کمپنی زیوری کے ساتھ مل کر ایسے طیارے پر کام کررہی ہے جو پائلٹ کے بغیر اڑان بھرسکے گا۔

ابھی ان کمپنیوں نے اس طیارے کا پروٹوٹائپ ڈیزائن کیا ہے اور ان کے مطابق یہ طیارہ 434 میل تک سفر کرسکے گا۔

ڈرونز کی طرح یہ پائلٹ لیس طیارہ عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا اور اس کی پرواز کے لیے 8 الیکٹرک موٹرز نصب ہوں گی۔

یہ کانسیپٹ طیارہ 4 مسافروں کو لے کر پرواز کرسکے گا اور اب کمپنی فعال پروٹوٹائپ کی تیاری پر کام کررہی ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ خودکار پرواز کرنے والے طیاروں اور ٹیکنالوجیز سے فضائی کمپنیوں کے اخراجات میں کمی آئے گی۔

اس وقت بوئنگ اور ائیربس جیسی کمپنیاں بھی ایسی آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجیز کی تیاری پر کام کررہی ہیں جو ایک دن کمپیوٹرز کو طیاروں کی پرواز کو یقینی بناسکیں گی۔

زیوری کا طیارہ کردہ طیارہ طے شدہ روٹ پر 434 میل تک سفر کرسکے گا جس کا وزن 900 کلوگرام ہوگا۔

اس کے ڈیزائن میں طیارے اور ہیلی کاپٹرز کے امتزاج کو مدنظر رکھا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق یہ طیارہ جزائر کے درمیان سفر کے لیے مثالی ثابت ہوسکے گا جہاں لینڈنگ مشکل ہوتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں