• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

‘مودی جواب دیں کہ عمران خان ان کی حمایت کیوں کررہے ہیں‘

شائع May 9, 2019
دہلی کو خودمختار ریاست کا درجہ کیوں نہیں دیا گیا، کیجریوال کا سوال —فوٹو:اے پی
دہلی کو خودمختار ریاست کا درجہ کیوں نہیں دیا گیا، کیجریوال کا سوال —فوٹو:اے پی

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی انتخابات میں نریندر مودی کی قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کامیابی کا ’خواہش‘ کا اظہار بھارت میں انتخابی مہم کا حصہ بن چکا ہے۔

نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے انتخابی مہم کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی سے 3 سوالات کے جوابات طلب کر لیے، پوچھے گئے سوالات میں سے ایک نریندر مودی کے لیے عمران خان کی حمایت سے متعلق ہے۔

مزید پڑھیں: ’بھگوان کا نعرہ بھارت میں نہیں لگے گا تو کیا پاکستان میں گونجے گا‘

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عام آدمی پارٹی کے سربراہ نے دہلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'نریندر مودی، رام لیلا میدان میں ریلی سے خطاب میں میرے تین سوالات کے جواب دیں۔'

انہوں نے صحافیوں کے سامنے اپنے سوالات رکھے:

سوال: بھارتیہ جنتا پارٹی نے آرڈیننس کیوں پاس کیا اور دہلی میں کیوں بند کیا؟

سوال نمبر 2: نریندر مودی نے 2014 میں دہلی کو مکمل خودمختار ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کیا تھا، بتایا جائے کہ دہلی کو خودمختار ریاست کا درجہ کیوں نہیں دیا گیا؟

سوال نمبر 3: بتایا جائے کہ نریندر مودی کو عمران خان کی حمایت کیوں حاصل ہے؟

یہ بھی پڑھیں: بھارتی انتخابات کا پانچواں مرحلہ: 7 ریاستوں کی 51 نشستوں پر پولنگ

خیال رہے کہ 9 اپریل کو غیر ملکی صحافیوں کے ایک گروپ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر عام انتخابات میں نریندر مودی کی بی جے پی کامیاب ہوتی ہے تو بھارت کے ساتھ امن مذاکرات کے زیادہ امکانات ہوسکتے ہیں۔

عمران خان نے کہا تھا کہ ’اگر بھارت میں اگلی حکومت کانگریس کی ہوئی تو وہ دائیں بازوں کے خوف سے پاکستان کے ساتھ کشمیر پر مذاکرات کے لیے خوف زدہ ہوسکتے ہیں‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نئی دہلی میں انتخابی مہم کے دوران اروند کیجریوال کو موتی نگر کے علاقے میں ایک نوجوان نے سیکیورٹی کو پھیلانگتے ہوئے 'تھپڑ' جڑ دیا تاہم وہ بچ گئےتھے۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024