پاکستانی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

بابر اعظم سنچری کی تکمیل پر سجدہ شکر ادا کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
بابر اعظم سنچری کی تکمیل پر سجدہ شکر ادا کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں بقیہ دونوں میچوں میں سے کم اسکور کیا لکن اس کے باوجود ون ڈے کرکٹ میں تاریخ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

ناٹنگھم میں کھیلے جا رہے میچ میں بابر اعظم کی سنچری اور فخر زمان کے ساتھ ساتھ محمد حفیظ کی نصف سنچری کے باوجود پاکستانی ٹیم اختتامی اوورز میں زیادہ تیز رفتاری سے رنز نہ بنا سکی اور گزشتہ میچوں کی نسبت کم اسکور کیا۔

مزید پڑھیں: بابر کی سنچری، پاکستان کا انگلینڈ کو 341رنز کا ہدف

پاکستان نے میچ میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 340رنز بنائے لیکن بقیہ دو میچوں کی نسبت کم اسکور کے باوجود پاکستانی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

پاکستان ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں لگاتار تین میچوں میں 340 یا اس سے زیادہ رنز اسکور کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 361 رنز بنائے، دوسرے میچ میں 9وکٹوں کے نقصان پر 359رنز بنائے جبکہ آج تیسرے میچ میں 7وکٹوں کے نقصان پر 340رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

کرکٹ کی تاریخ میں آج تک کسی بھی ٹیم نے لگاتار تین میچوں میں 340یا اس سے زائد رنز لگاتار تین میچوں میں اسکور نہیں کیے۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم پچھلے دونوں میچوں میں 350 سے زائد رنز بنا کر ہار گئی تھی۔

تبصرے (8) بند ہیں

مراد May 17, 2019 10:17pm
لیکن کیا انگلینڈ میچ جیت کر یہ رکارڈ اپنے نام نہیں کرا لیگا
blunt May 18, 2019 10:19am
@مراد it is about being the "First" dear
Faisal Mehmood May 18, 2019 10:32am
England nay kiye hein bhai. .inhi teeno mechon me....
Shehzad Ali May 18, 2019 12:28pm
What is the benefit of a record when you lose the match!
K May 18, 2019 08:44pm
Aik aur record bana hey .. pehle team jo 3 lagatar matches main 300+ kar k bhi losing side rhi
Ziaulqamar May 18, 2019 11:01pm
I can't understand this news story about world record made by Pakistnai cricket team if Paksitan is the only team scored 340 or above in three matches in a row then what about England? They also did so I think.
Ziaulqamar May 18, 2019 11:02pm
England also did same
Ziaulqamar May 18, 2019 11:03pm
England isn't exists in the world?