سرفراز نے افغانستان کے خلاف شکست کی وجہ بتا دی

اپ ڈیٹ 12 جون 2019
پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی — فوٹو: اے ایف پی
پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی — فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں افغانستان کے خلاف اپ سیٹ شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی ٹیم نے کم رنز اسکور کیے تھے۔

افغانستان نے پاکستان کو عالمی کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی ورلڈ کپ تیاریوں کی قلعی کھل گئی، افغانستان کے ہاتھوں شکست

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم نے زیادہ رنز نہیں بنائے تھے اور ہمارے کم از کم 20-30 رنز کم تھے جو ناکامی کا بڑا سبب تھا۔

انہوں نے کہا کہ کم رنز بنانے کے بعد ہم ابتدائی اوورز میں زیادہ اچھی باؤلنگ نہ کر سکے اور وکٹیں لینے میں ناکام رہے جو شکست کا سبب بنا۔

سرفراز کا کہنا تھا کہ جب آپ میچ ہار رہے ہوں تو کافی مشکل ہو جاتی ہے اور میں کھلاڑیوں سے کہتا ہوں کہ وہ ہمت نہ ہاریں، ہمارا کوچنگ اسٹاف بہت سخت محنت کر رہا ہے اور ہم جلد اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

کپتان نے کہا کہ ہماری بیٹنگ اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے، آج ہم نے کم رنز اسکور کیے لیکن ہمیں اصل محنت اپنی باؤلنگ پر کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جب ایک بچے کے سوال نے تمام کپتانوں کو سر کھجانے پر مجبور کردیا

سنچری بنانے والے بابر اعظم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بابر نے اچھی اننگز کھیلی اور یہ ایک اچھی چیز یہ ہے کہ ہمارا سب سے اہم بلے باز مستقل رنز کر رہا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ہم نے وہاب ریاض کو ان کی تیز باؤلنگ اور ریورس سوئنگ کی وجہ سے ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں منتخب کیا اور انہوں نے میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے قبل اپنا دوسرا وارم اپ میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Mirza May 25, 2019 08:22pm
Come back home boys. If this is your performance against Afghanistan, what will you do against Australia?