سیف علی خان کو بولی وڈ میں چھوٹے نواب کی عرفیت سے بھی جانا جاتا ہے جس کی وجہ ان کا پٹودی خاندان ہے۔

اور سیف علی خان نام کے ہی نواب نہیں درحقیقت امارات میں کسی سے کم نہیں اور ان کے خاندانی گھر پٹودی پیلس کی مالیت ہی 8 ارب انڈین روپے (17 ارب پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔

پٹودی پیلس جسے ابراہیم کوٹھی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کی تعمیر 1900 کی اولین دہائی میں ہریانہ کے ضلع گورا گاﺅن میں ہوئی تھی۔

فوٹو بشکریہ جی کیو انڈیا
فوٹو بشکریہ جی کیو انڈیا

فوٹو بشکریہ جی کیو انڈیا
فوٹو بشکریہ جی کیو انڈیا

اس عمارت کو نواب افتخار علی خان پٹودی کی درخواست پر رابرٹ ٹارسل نے دہلی کے شاہانہ محلات کے طرز پر تعمیر کیا تھا اور یہ متعدد بولی وڈ فلموں کی شوٹنگ بھی ہوئی۔

اس انتہائی پرتعیش گھر میں ڈیڑھ سو سے زائد کمرے ہیں، جن میں 7 ڈریسنگ رومز، ساٹ بیڈروم، سات بلیرڈ رومز اور ڈائننگ روم وغیرہ۔

فوٹو بشکریہ جی کیو انڈیا
فوٹو بشکریہ جی کیو انڈیا

فوٹو بشکریہ جی کیو انڈیا
فوٹو بشکریہ جی کیو انڈیا

یہ عمارت 10 ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے اور یہاں سیف علی خان کو رہائش اختیار کیے کچھ زیادہ عرصہ بھی نہیں گزرا۔

درحقیقت سیف علی خان کے مرحوم والد منصور علی خان نے اپنی زندگی میں اس عمارت کو 17 سالہ لیز پر ایک ہوٹل نیٹ ورک کو دے دی تھی۔

پٹودی پیلس کو سیف علی خان نے دوبارہ 2014 میں حاصل کیا جس کے بعد سے وہاں عام طور پر سردیاں گزارنے کے لیے آتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ جی کیو انڈیا
فوٹو بشکریہ جی کیو انڈیا

فوٹو بشکریہ جی کیو انڈیا
فوٹو بشکریہ جی کیو انڈیا

فوٹو بشکریہ جی کیو انڈیا
فوٹو بشکریہ جی کیو انڈیا

اس عمارت کی تصاویر اکثر سامنے آتی رہتی ہیں جیسی آپ نے کچھ اوپر دیکھی، کچھ نیچے دیکھ لیں گے۔

ویسے یہ جان لیں کہ اربوں روپے مالیت کا یہ گھر سیف علی خان نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کے نام کردیا ہے جو ان کو بالغ ہونے کے بعد ورثے میں ملے گا۔

فوٹو بشکریہ جی کیو انڈیا
فوٹو بشکریہ جی کیو انڈیا

فوٹو بشکریہ جی کیو انڈیا
فوٹو بشکریہ جی کیو انڈیا

فوٹو بشکریہ جی کیو انڈیا
فوٹو بشکریہ جی کیو انڈیا

خیال رہے کہ کرینہ اور سیف کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، یہ کرینہ کپور کی پہلی جبکہ سیف علی خان کی دوسری شادی ہے۔

اداکارہ کے پہلے بیٹے تیمور کی پیدائش 20 دسمبر 2016 کو ممبئی کے ایک ہسپتال میں ہوئی۔

فوٹو بشکریہ جی کیو انڈیا
فوٹو بشکریہ جی کیو انڈیا

فوٹو بشکریہ جی کیو انڈیا
فوٹو بشکریہ جی کیو انڈیا

اس سے قبل سیف علی خان نے 1991 میں اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی تھی، تاہم 2004 میں ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی، امریتا سنگھ سے سیف علی خان کے دو بچے سارہ اور ابراہیم ہیں۔

انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Tariq Shah May 28, 2019 05:47pm
Remember behind all the status is the reality of history that Patodi family supported British at the time of 1857 war of independence and in reward of betraying their own country and serving the colonial masters they were rewarded with all the perks and privileges.