اسٹاک مارکیٹ کیلئے 20 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ

31 مئ 2019
ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اسٹیٹ بینک کے وفد کے ہمراہ بروکرز سے ملاقات کی تھی—فوٹو: اے ایف پی
ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اسٹیٹ بینک کے وفد کے ہمراہ بروکرز سے ملاقات کی تھی—فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: حکومت نے نیشنل انویسمنٹ ٹرسٹ (این آئی ٹی) کے تحت اسٹاک مارکیٹ کے استحکام کے لیے 20 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔

ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں فیصلہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: صنعت کار ٹیکس چوری کے لیے جعلی اکاؤنٹس استعمال کرنے لگے

ای سی سی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک میں اسٹاک مارکیٹ کے استحکام کے لیے ای سی سی نے فنانس ڈویژن کی تجویز کو منظور کیا۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ حکومت نے ریاستی ادارے این آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے لیے 20 ارب روپے کے خودمختار ضمانت جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اسٹیٹ بینک کے وفد کے ہمراہ بروکرز سے ملاقات کی تھی جس میں سیکیورٹی اینڈ ایکسینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا کوئی نمائندہ نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے کمی

وزارت خزانہ کے ترجمان ڈاکٹر خاقان نجیب نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے خودمختار ضمانت کے اجزا کے لیے مختلف بینکوں سے 20 ارب ادھار لیے جائیں گے جو این آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے لیے ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ دیگر بنیکوں کے علاوہ نیشنل بینک آف پاکستان بھی معاہدے کا حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ فیصلے سے اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کے امکانات ہیں جس کے فائدے حکومت کے ساتھ بھی شیئرہوں گے۔ ڈاکٹر خاقان نجیب نے بتایا کہ گزشتہ حکومتوں نے بھی ایسے اقدامات اٹھائے تھے۔

وزات خزانہ کے ترجمان نے مذکورہ فنڈز پیرتک فعال ہونے سے متعلق بیان دینے سے گریز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش

انہوں نے کہا کہ ’فنڈز کے مکمل فعال ہونے میں تاحال بعض اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہیں‘۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ای سی سی نے حصص کی واپسی کا کوئی اختیار نہیں لیا۔


یہ خبر ڈان اخبار میں 31 مئی 2019 کو شائع ہوئی

تبصرے (0) بند ہیں