’محبت کرسکتی ہو، نفرت کرسکتی ہو، لیکن میری جگہ نہیں لے سکتی‘

24 اپريل 2019
فلم 28 جون کو ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم 28 جون کو ریلیز ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکارہ میرا طویل عرصے سے اپنی فلم ’باجی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کا پہلا ٹیزر آخر کار ریلیز کردیا گیا۔

ایک منٹ 21 سیکنڈ دورانیے کے اس ٹیزر میں میرا نے بتایا کہ لوگ ان سے محبت کرسکتے ہیں، نفرت کرسکتے ہیں لیکن ان کی جگہ نہیں لے سکتے۔

مزید پڑھیں: آمنہ الیاس اور میرا کی ‘باجی’

اس ٹیزر میں شوبز کی دنیا اور اس میں موجود نامور شخصیات کی سیاست کو دکھایا۔

ٹیزر کی شروعات میرا کے کردار سے ہوتی ہے، جو ایک سپراسٹار ہیں اور ان کی مقبولیت کا دور ختم ہورہا ہے، ان کے مدمقابل آمنہ الیاس کا کردار ہے جو اداکارہ بننے کی خواہش مند ہیں اور میرا کی جگہ لینے کی کوشش کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’باجی‘ میں میرا کی موجودگی کے باوجود اہم کردار ’بیگم نوازش‘ کے نام

فلم میں عثمان خالد بٹ ایک ہدایت کار بنے ہیں جو اپنی نئے پروجیکٹ کے لیے ایک کلاسک چہرے کی تلاش میں ہیں۔

’باجی‘ فلم میں علی کاظمی، محسن عباس حیدر اور نیئر اعجاز بھی موجود ہیں۔

میرا کی فلم رواں سال 28 جون کو ریلیز ہوگی، جبکہ اس کا ٹریلر بھی جلد سامنے لانے کا ارادہ کیا جارہا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں