کراچی میں عید کے پہلے روز 'ہیٹ ویو' کا امکان

اپ ڈیٹ 03 جون 2019
تینوں روز ہوا کا رخ مغرب سے جنوب مغرب کی جانب ہوگا — فائل فوٹو/اے ایف پی
تینوں روز ہوا کا رخ مغرب سے جنوب مغرب کی جانب ہوگا — فائل فوٹو/اے ایف پی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 روز تک موسم خشک رہے گا جس کی وجہ سے کراچی میں عید کے پہلے روز 'ہیٹ ویو' کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ کے مطابق آج اور کل درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 سے 85 فیصد رہے گا۔

5 جون کو، جو عید کا پہلا دن ہوسکتا ہے، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 سے 80 فیصد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی 3 جون سے 5 جون تک کی پیش گوئی — فوٹو: محکمہ موسمیات ویب سائٹ
محکمہ موسمیات کی 3 جون سے 5 جون تک کی پیش گوئی — فوٹو: محکمہ موسمیات ویب سائٹ

تینوں روز ہوا کا رخ مغرب سے جنوب مغرب کی جانب ہوگا۔

ملک کے دیگر حصوں میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ سامنے آیا ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہو رہا ہے۔

پیر کو جیکب آباد ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ رہا جہاں درجہ حرارت 51 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔

سندھ کے شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 1919 میں 53 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

پڈعیدن، دادو، بہاولنگر، سبی، رحیم یار خان، روہڑی، موہن جو دڑو، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، لاہور اور ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں