ایک دن کی شادی اور 'ہنی مون' کی اجازت دینے والا انوکھا ملک

06 جون 2019
اس کی وجہ کافی دلچسپ ہے — شٹر اسٹاک فوٹو
اس کی وجہ کافی دلچسپ ہے — شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ کسی ملک میں سیاحوں کو مقامی افراد سے صرف ایک دن کی شادی اور 'ہنی مون' کی اجازت دی جائے؟

اگر نہیں تو ایسا نیدرلینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں ہونے والا ہے۔

جی ہاں ایمسٹرڈیم گھومنے والے سیاح کسی مقامی فرد سے ایک دن کے لیے شادی کرسکیں گے اور 'شریک حیات' کے ساتھ ڈیٹ پر جاکر اس شہر کی سیر کرسکیں گے۔

اس انوکھے اقدام کا مقصد بہت زیادہ سیاحوں کی آمد سے مرتب ہونے والے منفی اثرات کا مقابلہ کرنا ہے۔

اس وقت سالانہ اس شہر میں ایک کروڑ 90 لاکھ سیاح آرہے ہیں اور یہ تعداد ایک دہائی میں تین کروڑ کے قریب پہنچنے کا امکان ہے جبکہ یہاں کے رہائشیوں کی تعداد 10 لاکھ ہے، جو سیاحت کے فروغ سے زیادہ خوش نہیں۔

اس مقصد کے لیے ان ٹورسٹ ایمسٹرڈیم نامی تحریک شروع کی گئی تاکہ سیاحوں کی بڑھتی تعداد کو شہر میں مثبت چیزوں کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

اس تحریک کے مختلف اقدامات میں سے ایک 'ایمسٹرڈیم کے کسی رہائشی سے شادی' بھی ہے، جس میں مقامی رہائشی کی سیاح سے روایتی تقریب میں شادی ہوگی، یعنی انگوٹھیوں کا تبادلہ، وعدے اور عروسی ملبوسات وغیرہ۔

اس تقریب میں 35 منٹ لگیں گے جبکہ جوڑے اپنا 'ہنی مون' شہر کے ان حصوں کو دریافت کرتے ہوئے گزاریں گے جو زیادہ معروف نہیں۔

بنیادی طور پر یہ شادی قانونی نہیں بلکہ علماتی ہوگی اور اس تحریک کے آرگنائزر کا کہنا تھا کہ یہ یہاں آنے والے کے لیے کسی مقامی فرد سے بامقصد رابطے کا ایک موقع ہوگا۔

ایک اور اقدام 'ویڈ ڈیٹنگ' ہوگا جس میں سیاح اور ایک مقامی فرد کو ملایا جائے گا تاکہ وہ ایک دوسرے کو جان سکیں گے اور وہ فارم ہاﺅسز سے جڑی بوٹیاں چنیں گے، یا کسی بزرگ رہائشی کے ساتھ کسی پارک میں چہل قدمی کریں گے۔

اس حیرت انگیز تحریک کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہورہا ہے اور ایسا کسی سیاح کی مقامی رہائشی سے شادی کے ساتھ ہوگا۔

تبصرے (1) بند ہیں

amjad Jun 07, 2019 01:00am
I think this is economic emergency in Pakistan and we all should make this topic of most interest. It is matter of Do or Die. So please we should take step to support Pakistan Economy by performing a positive role in all sectors of economy. First to emphasize to be circulate our money so that a fastest business cycle can started. Rather than to hold US$ in our safes. All types of ban should be lifted immediately from Real Estate/Property to boost related industrial production.Emphasize to boost cotton production in Pakistan because more than 55 % o our exports related to Cotton. Restrictions should be imposed on unnecessary items import like pvc toys and other items children garments being imported from china and thialand. We must built commercial export houses in all major cities linked with FCCP. Or to convert existing Chambers of Commerce in Export Houses. We must call our Economic Professionals on front foot to help industrialists to produce most economic products for export