جب بھی بات پاک-بھارت میچ کی ہوتی ہے تو دونوں ممالک کے افراد خصوصاً شوبز انڈسٹری کے افراد اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ تو کرتے ہیں لیکن حریف ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کرنے کا موقع بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔

ورلڈ کپ 2019 میں بھی پاک-بھارت کے درمیان اہم میچ میں دونوں ممالک کے اسٹارز اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے پرجوش نظر آئے۔

اس موقع پر بھارتی اداکار رنویر سنگھ بھی میدان میں موجود تھے جنہوں نے اپنی ٹیم کو نہایت جوشیلے انداز سے سپورٹ کیا۔

مزید پڑھیں: ثانیہ مرزا اور وینا ملک میں جھگڑا، ذاتیات پر تنقید

جہاں پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد شائقین کے دل ٹوٹ گئے، وہیں بھارت کی جیت نے بولی وڈ اسٹارز کے جوش میں مزید اضافہ کیا۔

لیکن اس موقع پر بھی رنویر سنگھ نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور ان کا یہ انداز لوگوں کو خوب پسند آیا۔

میچ میں پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد ایک مداح نے رنویر کے آگے اپنے دکھ کا اظہار کیا جس پر رنویر سنگھ نے اسے حوصلہ دیا۔

عاطف نواز نامی کامیڈین بھی اس میچ میں موجود تھے جن کا دل پاکستانی ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر ٹوٹ گیا۔

عاطف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے آگے اپنے دکھ کا اظہار کرتے نظر آئے، تاہم اس موقع پر رنویر نے پاکستانی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے ان کو سراہا اور آگے مزید بہتر کرنے کی امید کا اظہار کیا۔

رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ 'ہمیشہ دوسرا موقع ضرور آتا ہے، دل چھوٹا نہ کریں، کھلاڑیوں نے اچھا کھیلا ہے، وہ پر عزم تھے اور پروفیشنلز ہیں، وہ بہتری کے ساتھ واپسی کریں گے'۔

رنویر کے اس پیغام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا جبکہ پاکستانی صارفین نے رنویر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

فلمز کے حوالے سے بات کریں تو رنویر سنگھ اس وقت کامیاب بھارتی کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر مبنی فلم '83'میں کام کررہے ہیں، اس فلم میں وہ خود کپل دیو کا کردار نبھائیں گے جبکہ ان کی اہلیہ دپیکا پڈوکون کپل دیو کی اہلیہ کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

فلم '83' اگلے سال ریلیز ہوگی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Mahmood Jun 19, 2019 08:42pm
What's wrong with this guy!? Why is he wearing two huge magnifying glasses on his face??
فیصل خان Jun 20, 2019 09:20pm
@Mahmood bcoz he is a celebrity