قبائلی اضلاع میں انتخابات: پولنگ اسٹیشنوں میں فوج تعینات ہوگی

22 جون 2019
فاٹا کے 7 قبائلی اضلاع میں 20 جولائی کو انتخابات شروع ہوں گے—فائل فوٹو: اے پی پی
فاٹا کے 7 قبائلی اضلاع میں 20 جولائی کو انتخابات شروع ہوں گے—فائل فوٹو: اے پی پی

پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا کا حصہ بننے والے قبائلی علاقوں کے اضلاح میں انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج اور پولیس کو تعینات کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق ای سی پی کے اعلامیے کے مطابق سازگار ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور سول فورس پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر 18 جولائی سے 21 جولائی تک تعینات رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: قبائلی اضلاع اور انتخابات

اعلامیہ میں کہا گیا کہ مسلح افواج صاف وشفاف انتخابات کے انقعاد میں الیکشن کمیشن کی مدد کرے۔

واضح رہے فاٹا کے 7 قبائلی اضلاع میں 20 جولائی کو انتخابات ہوں گے۔

اس سے قبل ای سی پی نے انتخابات کی تاریخ 2 جولائی مقرر کی تھی تاہم صوبائی حکومت کی سیکیورٹی وجوہات سے متعلق درخواست پر انتخابات ملتوی کردیے تھے۔

عوامی نیشنل پارٹی نے پولنگ اسٹیشوں میں فوجی کی تعیناتی پر خدشات کا اظہار کیا تھا اور ای سی پی سے فوج ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی۔

مزیدپڑھیں: قبائلی علاقوں میں تحصیل اور اضلاع متعارف

تاہم الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کی درخواست مسترد کردی تھی۔

پاکستان پیپلز پارٹی، جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمٰن اورجماعت اسلامی نے پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کی تعیناتی کی مخالفت کی تھی۔

جے یو آئی (ف) کے رکن قومی اسمبلی مفتی عبدالشکور نے کہا کہ ’پولنگ اسٹیشنوں کے اندر فوج کی تعیناتی سے صاف و شفاف انتخابات ممکن نہیں ہیں‘۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں پر انتخابات میں 297 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

تمام مرکزی سیاسی جماعتوں حکمراں جماعت تحریک انصاف، جے یو آئی (ف)، پی پی پی، اے این پی، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جماعت اسلامی کے رہنما انتخابات کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قبائلی اضلاع کے لیے 152 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پولنگ کے اختتام کے بعد انتخابی نتائج کے یکجا ہونے تک فوجی ریٹرنگ افسر کے دفتر تعینات ہوں گے۔

علاوہ ازیں صوبائی الیکشن کمشنر پیر مقبول احمد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 20 جولائی کو قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو روزگار اسکیم کے تحت بلا سود قرضہ کے دستاویزات دیئے۔

تبصرے (0) بند ہیں