میرا کی شاندار پرفارمنس سے ’باجی‘ کا اچھا آغاز

اپ ڈیٹ 01 جولائ 2019
فلم کو 28 جون کو ریلیز کیا گیا تھا—پرومو فوٹو
فلم کو 28 جون کو ریلیز کیا گیا تھا—پرومو فوٹو

اداکارا میرا کی طویل عرصے بعد فلموں میں واپسی اور فلم ’باجی‘ میں ان کی شاندار پرفارمنس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

میرا، عثمان خالد بٹ اور آمنہ الیاس کی ایکشن ڈرامہ فلم ’باجی‘ کو 28 جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا اور اب تک کی سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق فلم نے اچھا آغاز کیا۔

’باجی‘ کو پاکستان، شمالی امریکا، برطانیہ سمیت یورپ کے دیگر ممالک اور خلیجی ممالک میں بھی ریلیز کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 'باجی' میرا کے عروج اور زوال کی کہانی

باکس آفس کلیکشن کے مطابق فلم نے پاکستان میں ریلیز کے پہلے دن اچھی کمائی کی، تاہم کرکٹ ورلڈ کی وجہ سے فلم نے اندازوں سے کم کمائی کی۔

فلم میں میرا نے شمیرا نامی اداکارہ کا کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ
فلم میں میرا نے شمیرا نامی اداکارہ کا کردار ادا کیا ہے—اسکرین شاٹ

علاوہ ازیں 29 جون کو کرکٹ ورلڈ میں پاکستان کے اہم میچ کی وجہ سے بھی فلم کی کمائی متاثر ہوئی، تاہم مجموعی طور پر فلم نے اچھا آغاز کیا۔

مزید پڑھیں: ’کھلتی کلی‘ کے بعد ’باجی‘ کا ’بدلاں‘ چھا گیا

’باجی‘ کو ایک ایسے موقع پر ریلیز کیا گیا ہے جب ملک میں نہ تو عید کا سماں ہے اور نہ ہی کوئی قومی یا ثقافتی دن قریب ہے، تاہم اس باوجود فلم نے اچھی کمائی کی۔

میرا کے ساتھ آمنہ الیاس بھی مرکزی کردار میں دکھائی دیں—اسکرین شاٹ
میرا کے ساتھ آمنہ الیاس بھی مرکزی کردار میں دکھائی دیں—اسکرین شاٹ

شائقین کو فلم میں سب سے زیادہ میرا کا کردار اچھا لگا اور فلم دیکھنے والے زیادہ مداحوں کے مطابق پہلی بار اداکارہ میرا کو ان کی اہمیت کے مطابق کردار ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'باجی' میں میرا اور عثمان کی رومانوی کہانی 'ایک تو'

’باجی‘ میں میرا نے اہم کردار ادا کیا ہے جو فلم میں شوبز کی مشہور اداکارا کے طور پر دکھائی دیتی ہیں۔

فلم میں شوبز کی شہرت کی بلندیوں کو چھوتی اداکارہ کو ڈھلتی عمر کی وجہ سے مداحوں اور انڈسٹری کے افراد کی جانب سے نظر انداز ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

خالد عثمان بٹ مرکزی ہیرو کے طور پر دکھائی دیے—اسکرین شاٹ
خالد عثمان بٹ مرکزی ہیرو کے طور پر دکھائی دیے—اسکرین شاٹ

ڈھلتی عمر کی وجہ سے اپنی شہرت کی کمی کو دیکھتے ہوئے میرا فلم میں آمنہ الیاس کو سیکریٹری کے طور پر ملازمت پر رکھتی ہیں، تاہم دیکھتے ہی دیکھتے ان کی سیکریٹری فلمی آقاؤں کی مںظور نظر بن جاتی ہیں۔

فلم میں خالد عثمان بٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم میں مہوش حیات بھی مختصر کردار اور آئٹم سانگ پر پرفارمنس کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں