• KHI: Partly Cloudy 25.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Cloudy 18°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.2°C
  • ISB: Cloudy 18°C

کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر سابق مشیر عرفان صدیقی گرفتار

شائع July 27, 2019

سابق وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عرفان صدیقی کو رمنا پولیس نے اسلام آباد کی مجسٹریٹ مہرین بلوچ کی عدالت میں پیش کر کے موقف اپنایا کہ ملزم نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کی اس لیے جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے.

دوسری جانب عرفان صدیقی کے وکلا نے پولیس کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ ہے تاہم سابق مشیر کو مقدمے سے بری کیا جائے۔

مجسٹریٹ مہرین بلوچ نے دلائل سننے کے بعد عرفان صدیقی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026