مقبوضہ کشمیر: فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی فوجی ہلاک

اپ ڈیٹ 02 اگست 2019
بھارت نے گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں مزید 10 ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا — فوٹو: اے ایف پی
بھارت نے گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں مزید 10 ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا — فوٹو: اے ایف پی

مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے پی' کے مطابق بھارت کی جانب سے مزید ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی کی رپورٹس کے بعد کشمیریوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس اور فوج نے وادی کے جنوبی ضلع شوپیاں کے ایک گاؤں میں حریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد اس کا محاصرہ کیا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے کی خبر پھیلنے کے بعد حریت پسندوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بھارت مخالف احتجاج اور مظاہرے شروع ہوگئے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: 24 گھنٹے میں دوسرے بھارتی فوجی کی خودکشی

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں مزید 10 ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

نئی دہلی کے اس اعلان کے بعد سے وادی کے عوام میں خوف کی فضا پائی جاتی ہے۔

بھارت کے اس اعلان سے کشمیریوں کے اس خوف میں بھی اضافہ ہوا ہے کہ نئی دہلی، کشمیر کی آئینی حیثیت کو تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس سے مقبوضہ وادی کے خصوصی حقوق ختم ہوجائیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں