ڈیوائن جونسن دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکار

اپ ڈیٹ 22 اگست 2019
ڈیوائن جونسن اس سے قبل بھی فوربز کی فہرست میں اپنی جگہ بنا چکے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
ڈیوائن جونسن اس سے قبل بھی فوربز کی فہرست میں اپنی جگہ بنا چکے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

امریکی اداکار، پروڈیوسر اور سابق ریسلر ڈیوائن جونسن نے ایک مرتبہ پھر دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار کا اعزاز حاصل کرلیا۔

معروف اقتصادی امریکی جریدے فوربز کے مطابق 47 سالہ ڈیوائن جونسن نے دنیا کے تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ کمائی کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

'دی راک' کے نام سے پہچانے جانے والے ڈیوائن نے گزشتہ ایک سال میں 8 کروڑ 94 لاکھ امریکی ڈالر کمائے جو پاکستانی 15 ارب روپے تک بنتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ریکارڈ کمائی کرنے والی 100 عالمی شخصیات میں ٹیلر سوئفٹ سرفہرست

ڈیوائن جونسن حالیہ کچھ عرصے میں ہولی وڈ کی بڑی فلموں اور سیریز کے ساتھ ساتھ کئی بڑے برینڈز کا بھی حصہ رہے۔

ان کے علاوہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آسٹریلوی اداکار کرس ہیمس ورتھ رہے جن کی مجموعی کمائی 7 کروڑ 64 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔

کرس ہیمس ورتھ نے اپنے کردار تھور کے لیے خوب مقبولیت حاصل کی
کرس ہیمس ورتھ نے اپنے کردار تھور کے لیے خوب مقبولیت حاصل کی

ان کے بعد اس فہرست میں روبرٹ ڈاؤنی جونیئر نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جو گزشتہ سال سے اب تک 6 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈولر کما چکے ہیں۔

روبرٹ ڈاؤنی جونیئر
روبرٹ ڈاؤنی جونیئر

چوتھے نمبر پر بولی وڈ اداکار اکشے کمار کا نام رہا جن کی کمائی 6 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔

اکشے کمار
اکشے کمار

جیکی چین نے 5 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر حاصل کرکے 5ویں پوزیشن حاصل کی۔

جیکی چین
جیکی چین

بریڈلی کوپر اور ایڈم سینڈلر کا نام برابری پر رہا۔

بریڈلی کوپر
بریڈلی کوپر

دونوں نے 5 کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالر کمائے ہیں۔

ایڈم سینڈلر
ایڈم سینڈلر

کرس ایونز 4 کروڑ 35 لاکھ امریکی ڈالر کے ساتھ 8ویں پوزیشن پر رہے۔

کرس ایونز
کرس ایونز

جبکہ فوربز فہرست میں 9ویں پوزیشن امریکی اداکار پول رڈ نے حاصل کی، جن کی مجموعی کمائی 4 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔

پول رڈ
پول رڈ

اس فہرست میں 10ویں پوزیشن پر ہولی وڈ اداکار ول سمتھ رہے، جنہوں نے گزشتہ سال سے اب تک 3 کروڑ 50 لاکھ کی کمائی کی۔

ول سمتھ
ول سمتھ

تبصرے (0) بند ہیں