گوگل میپ کی مدد سے 22 سال قبل لاپتہ شخص مل گیا

16 ستمبر 2019
7 نومبر 1997 کی رات فلوریڈا سے تعلق رکھنے والا یہ شخص لاپتہ ہوا تھا جسے 22 سال تک کوئی ڈھونڈ نہیں سکا —فوٹو/ بی بی سی
7 نومبر 1997 کی رات فلوریڈا سے تعلق رکھنے والا یہ شخص لاپتہ ہوا تھا جسے 22 سال تک کوئی ڈھونڈ نہیں سکا —فوٹو/ بی بی سی

گوگل سیٹلائٹ کی تصویر کی مدد سے 22 سال سے لاپتہ شخص کو تلاش کرلیا گیا۔

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ ولیئم مولڈٹ 7 نومبر 1997 کو ایک رات گھر واپس آتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کے قصبے ویلنگٹن سے تعلق رکھنے والا ایک شخص گوگل کی سیٹلائٹ کی تصویر کی مدد سے اپنے پرانے محلے کو دیکھنے کی کوشش کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں: جب بچی چلتی گاڑی سے گرگئی مگر والدین کو علم نہ ہوا

اس دوران اس کی نظر اس مقام پر موجود تالاب پر پڑی جس میں اسے ایک گاڑی نظر آئی۔

تصویر دیکھتے ہی اس نے فوری طور پر اپنے پرانے گھر کے مالک کو فون کیا جس نے اس تصویر کو مزید غور سے دیکھنے پر بتایا کہ تالاب میں سفید رنگ کی ایک گاڑی ڈوبی ہوئی ہے۔

جس کے بعد ان لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو خبر دی، بعدازاں پولیس نے تالاب پر پہنچ کر گاڑی کو باہر نکال لیا۔

گاڑی باہر نکالنے کے بعد جب اس کی تلاشی لی گئی تو پولیس اس وقت حیران رہ گئی جب انہیں پتا چلا کے یہ گاڑی 22 سال قبل لاپتہ ہونے والے ولیئم مولڈٹ کی ہے، جس کے باقیات بھی اس گاڑی سے ملے۔

یہ بھی پڑھیں: اس تصویر میں چھپی گڑبڑ پکڑ سکتے ہیں؟

رپورٹ کے مطابق ولیئم مولڈٹ ایک رات کسی کلب سے واپس آرہے تھے اور انہوں نے ڈوبنے سے کچھ دیر قبل اپنی گرل فرینڈ کو گھر میں ملنے کا وعدہ کیا تھا۔

مقامی افراد نے اپنی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ گزشتہ 22 سال سے اس مقام پر گاڑی ڈوبی ہوئی تھی جس میں ایک لاش بھی موجود ہے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ گوگل ارتھ کی یہ تصویر 2007 کی ہے، تاہم اتنے سالوں میں کسی نے بھی تالاب میں نظر آنے والی گاڑی پر غور نہیں کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں