• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:54pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:57pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:54pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:57pm

پی آئی اے کی مسافروں کے بغیر 46 پروازیں، قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان

شائع September 20, 2019
پی آئی اے نے 36 حج و عمرہ کی پروازوں کو بھی بغیر مسافر کے آپریٹ کیا—فائل فوٹو: وکی میڈیا کامنز
پی آئی اے نے 36 حج و عمرہ کی پروازوں کو بھی بغیر مسافر کے آپریٹ کیا—فائل فوٹو: وکی میڈیا کامنز

باکمال لوگ لاجواب سروس کا دعویٰ کرنے والی قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) میں بدانتظامی کے باعث قومی خزانے کو 18 کروڑ روپے سے زائد کے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی انتظامیہ کی غفلت سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا کہ ایک سال کے دوران 46 پروازیں بغیر مسافروں کے روانہ ہوئیں جس کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کے آڈٹ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سال 2017-2016 کے لیے 46 ایسی پروازیں آپریٹ ہوئیں، جن میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا ڈیڑھ سال سے ناقابل استعمال طیارہ پرواز کے لیے تیار

اس کے علاوہ حج اور عمرہ کے لیے ایسی 36 پروازیں تھیں، جنہوں نے بغیر مسافروں کے اڑان بھری۔

آڈٹ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ بغیر مسافروں کے ان پروازوں کی وجہ سے قومی خزانے کو 18 کروڑ 40 روپے کا نقصان ہوا، اس طرح مجموعی طور پر ان پروازوں کی تعداد 82 ہے۔

مذکورہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بغیر مسافروں کے پروازوں کا آپریٹ ہونا مکمل منصوبہ بندی کا فقدان اور انتظامیہ کی بدانتظامی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے بیڑے میں 2023 تک 12 نئے طیارے شامل ہوں گے، سی ای او

ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ اس معاملے سے متعلق انتظامیہ کو اکتوبر 2018 میں رپورٹ کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

اس کے علاوہ اس رپورٹ میں یہ تجویز بھی دی گئی کہ معاملے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

علاوہ ازیں اس دستاویز میں آڈیٹر جنرل نے جنرل منیجر پی آئی اے نیٹ ورک اینڈ شیڈول کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ آپریٹنگ پلان کی نگرانی اور اسے ڈیزائن کرنا جی ایم اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ کی ذمہ داری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024