• KHI: Partly Cloudy 26.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 25°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 25°C

اینیمیٹڈ فلم 'فروزن 2' کا ایک اور ٹریلر سامنے آگیا

شائع September 25, 2019 اپ ڈیٹ September 25, 2019 04:24pm
فلم رواں سال 22 نومبر کو ریلیز ہوگی — فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم رواں سال 22 نومبر کو ریلیز ہوگی — فوٹو/ اسکرین شاٹ

ڈزنی کی اینیمیٹڈ فلم ’فروزن 2‘ کا ایک اور نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا جس میں فلم کے کرداروں کی نئی کہانی کو پیش کیا گیا ہے۔

فروزن کی پہلی فلم 2013 کو ریلیز ہوئی تھی جس میں 2 بہنوں کی کہانی کو پیش کیا گیا تھا، ان میں سے ایک بہن ایلسا کے پاس برف کی جادوئی طاقت تھی جو گھر سے دور چلی جاتی ہے جبکہ دوسری بہن آنا اسے گھر واپس لانے کی جدوجہد کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: فلم سے قبل ہی’فروزن ٹو‘ کے ٹریلر کا ریکارڈ

فروزن ڈزنی کی کامیاب اینیمیٹڈ فلم ثابت ہوئی تھی اور اب اس کے سیکوئل کا بھی مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

سیکوئل کے نئے ٹریلر میں ایلسا کی جادوئی طاقتوں کو دیکھایا گیا ہے جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس نئی فلم میں ایلسا جان جائے گی کہ اس کے پاس یہ طاقت کہاں سے آئی۔

اس نئی فلم میں بھی آنا اور ایلسا اپنی سلطنت کی تاریخ جاننے کے لیے کوشاں دکھائی دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایلسا کی جادوئی طاقتوں پر مبنی نئی 'فروزن'

فروزن ٹو کی ہدایات جینیفر لی اور کرس بک نے دی ہیں، جنہوں نے پہلی فلم کی ہدایات بھی دی تھیں۔

فلم رواں سال 22 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026