مبشر لقمان اور ٹک ٹاک اسٹارز کے درمیان قانونی جنگ کا آغاز

مبشر لقمان اور ٹک ٹاک اسٹارز کے درمیان اس تنازع کا آغاز گزشتہ ماہ ہوا تھا — فوٹو/ اسکرین شاٹ
مبشر لقمان اور ٹک ٹاک اسٹارز کے درمیان اس تنازع کا آغاز گزشتہ ماہ ہوا تھا — فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی ٹی وی اینکر مبشر لقمان اور ٹک ٹاک اسٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک کے درمیان جاری تنازع میں نیا موڑ سامنے آگیا، فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

مبشر لقمان نے گزشتہ ماہ حریم شاہ اور صندل خٹک نامی ٹک ٹاک اسٹارز پر ان کے نجی طیارے میں بغیر اجازت بیٹھنے اور قیمتی سامان چوری کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

ٹی وی اینکر نے لاہور ہائی کورٹ میں دونوں خواتین سمیت پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے خلاف بھی مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دے دی۔

مبشر لقمان نے الزام لگایا کہ فیاض الحسن چوہان کی ایما پر یہ دونوں خواتین ان کے جہاز میں آئیں اور قیمتی چیزیں چرالیں، جن میں لاکھوں روپے مالیات کے کیمرے اور دیگر سامان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: مبشر لقمان کا ٹک ٹاک ماڈلز پر 'چوری' کا الزام

خیال رہے کہ اینکر نے حریم اور صندل کی جہاز میں بنائی گئی ویڈیو سامنے آنے کے بعد تھانے میں ان کے خلاف شکایت بھی درج کروائی تھی، البتہ انہوں نے عدالت میں بتایا کہ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں درخواست پر تسلی بخش کاروائی نہ ہونے پر وہ عدالت سے رجوع کررہے ہیں۔

دوسری جانب حریم شاہ اور صندل خٹک نے بھی لاہور کی ضلعی عدالت میں مبشر لقمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی۔

ماڈلز نے اپنی درخواست میں بتایا کہ مبشر لقمان نے ان پر چوری کرنے کا جھوٹا الزام عائد کیا جبکہ دونوں خواتین نے مبشر لقمان پر انہیں ڈرانے اور دھمکیاں کا دینے کا الزام بھی عائد کیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ان دونوں ماڈلز کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس میں یہ دونوں مبشر لقمان سے معافی مانگتی ہوئی نظر آرہی تھی جبکہ انہوں نے ٹی وی اینکر کو وطن کا چمکتا دمکتا ستارہ بھی کہا تھا۔

اس حوالے سے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ ویڈیو اس وقت بنائی تھی جب یہ معاملہ کورٹ تک نہیں پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک ماڈلز کی مبشر لقمان سے معافی، 'وطن کا چمکتا تارہ' قرار دے دیا

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ 'مبشر لقمان نے ہمیں فون کرکے دھمکیاں دیں کہ اگر ہم نے معافی مانگنے کی ویڈیو بناکر نہ بھیجی تو وہ ہمارے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائیں گے، البتہ ہم نے یہ ویڈیو انہیں صرف ذاتی نمبر پر بھیجی تھی، ہم نے اپنے کسی اکاؤنٹ پر بھی اس ویڈیو کو ریلیز نہیں کیا تھا، البتہ انہوں نے یہ ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر شیئر کردی'۔

معافی مانگنے کی ویڈیو بنانے کے حوالے سے ماڈلز نے بتایا کہ 'مبشر لقمان نے ہمیں فون کرکے درخواست کی اور کہا کہ ان کی بیوی ان پر شک کررہی ہیں اور ان کا گھر خراب ہوسکتا ہے، اس لیے ہم نے یہ ویڈیو بنائی، تاہم بعد میں انہوں نے ہمیں دھمکیاں بھی دیں اور ان کے گھر سے متعدد افراد کی کالز بھی ہمیں موصول ہوئیں'۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

white noise Oct 03, 2019 11:47am
how is it a tv anchor owns a plane? how much money he is making? anyone?
FAIZY AHMED Oct 03, 2019 10:14pm
any thing else but govt take action this TikTok App and Block immediately.....its a viral for islamic socity and islamic civilization .