بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کے دعوے کو سچ کہنے کا جواز نہیں، آئی ایس پی آر

اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2019
گر وہ دورہ نہیں کرنا چاہتے تو ہمارے دفتر خارجہ سے جگہ کی لوکیشن شیئر کر لیں، ڈی جی آئی ایس پی آر — فوٹو: اے ایف پی
گر وہ دورہ نہیں کرنا چاہتے تو ہمارے دفتر خارجہ سے جگہ کی لوکیشن شیئر کر لیں، ڈی جی آئی ایس پی آر — فوٹو: اے ایف پی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کے دعوے کو سچ کہنے کا جواز نہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'بھارتی ہائی کمیشن سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پیشکش پر تاحال کوئی جواب نہیں آیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے پاس اپنے آرمی چیف کا جھوٹا دعویٰ ثابت کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'توقع ہے کہ بھارتی حکام جلد جواب دیں گے۔'

ڈاکٹر فیصل کے ٹوئٹ کے ردعمل میں ٹوئٹ کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کے جھوٹے دعوے کو سچ کہنے کا جواز نہیں، اگر وہ دورہ نہیں کرنا چاہتے تو ہمارے دفتر خارجہ سے جگہ کی لوکیشن شیئر کر لیں۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'ہم غیر ملکی سفارت کاروں اور میڈیا کو کل ان مقامات پر لے جائیں گے اور دنیا کو دکھائیں گے کہ زمینی حقائق کیا ہیں۔'

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'بھارتی آرمی چیف کا آزاد جموں و کشمیر میں مبینہ طور پر 3 کیمپس تباہ کرنے کا دعویٰ مایوس کن ہے، کیونکہ وہ ایک انتہائی ذمہ دارانہ عہدے پر فائز ہیں۔'

انہوں نے کہا تھا کہ 'ایسے کوئی کیمپس نہیں ہیں جنہیں ہدف بنایا گیا ہو، جبکہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن اگر یہ ثابت کر سکتی ہے تو غیر ملکی سفارت کاروں اور میڈیا کو اس جگہ لے جائے۔'

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں