پہلی بار کراچی میں 8 روزہ آرٹ فیسٹیول کرانے کا اعلان

28 اکتوبر 2019
آئی ایم کراچی کے تحت مارچ 2019 میں پہلے پبلک آرٹ فیسٹیول کا انعقاد ہوا تھا—فوٹو: آئی پیف
آئی ایم کراچی کے تحت مارچ 2019 میں پہلے پبلک آرٹ فیسٹیول کا انعقاد ہوا تھا—فوٹو: آئی پیف

ثقافتی تنظیم ’آئی ایم کراچی‘ نے آئندہ برس فروری میں 8 روزہ ’انٹرنیشنل آرٹ پبلک فیسٹیول‘ (آئی پیف) کرانے کا اعلان کردیا۔

اسی تنظیم کے تحت رواں برس مارچ میں پہلی بار ’عالمی آرٹ عوامی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا تھا جو کراچی کی تاریخی عمارت میں منعقد کیا گیا تھا۔

پہلا عالمی عوامی آرٹ فیسٹیول ’کراچی پورٹ ٹرسٹ‘ کی تاریخی عمارت میں منعقد کیا گیا تھا جو تین دن جاری رہا تھا۔

پہلی بار کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تاریخی عمارت 100 سال بعد عوام کے لیے کھولی گئی تھی اور میلے کے دوران 60 آرٹسٹوں کے منصوبوں کی نمائش کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں عالمی آرٹ فیسٹیول کا انعقاد

تاہم اب دوسرا عالمی عوامی آرٹ فیسٹیول آئندہ برس فروری کے وسط تک کیا جائے گا جس میں امریکا، برطانیہ، اٹلی، جاپان اور تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک کے آرٹسٹوں سمیت مقامی آرٹسٹوں کے منصوبوں کو بھی پیش کیا جائے گا۔

پہلے آرٹ فیسٹیول کا اہتمام کے پی ٹی کی عمارت میں کیا گیا تھا—فوٹو: آئی پیف
پہلے آرٹ فیسٹیول کا اہتمام کے پی ٹی کی عمارت میں کیا گیا تھا—فوٹو: آئی پیف

دوسرے عالمی عوامی فیسٹیول کو منعقد کرنے کے حوالے سے آئی پیف کے سربراہ جمیل یوسف اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر امبرین کاظم تھومپسن نے بتایا کہ اس بار آرٹ فیسٹیول کا انعقاد کراچی کے 4 سے زائد مقامات پر کیا جائے گا اور اس میں مقامی آرٹسٹوں سمیت عالمی آرٹسٹوں کے منصوبوں کو بھی پیش کیا جائے گا۔

اس بار پبلک فیسٹیول کے مرکزی منصوبے کراچی کے اولڈ ایریاز یعنی پاکستان چوک اور کھارا در سمیت کے پی ٹی میں عوام کے لیے رکھے جائیں گے۔

اس بار فیسٹیول میں کراچی کے دیہی علاقہ جات کے سرکاری اسکولوں کے آرٹ کے نمونوں کو بھی پیش کیا جائے گا، ساتھ ہی تنطیم نے اس فیسٹیول میں اپنے آرٹ کی نمائش کرنے والے آرٹسٹوں کو فن پارے رکھنے کی دعوت بھی دی ہے۔

تنظیم کےمطابق اس بار پبلک فیسٹیول میں شرکت کےلیے بھارت کے بھی آرٹسٹوں کو مدعو کیا جائے گا، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کوئی بھارتی آرٹسٹ ایونٹ کا حصہ بنتا ہے یا نہیں۔

دوسرے پبلک فیسٹیول میں 30 سے زائد آرٹسٹوں کے منصوبوں کو پیش کیا جائے گا—فوٹو: آئی پیف
دوسرے پبلک فیسٹیول میں 30 سے زائد آرٹسٹوں کے منصوبوں کو پیش کیا جائے گا—فوٹو: آئی پیف

تبصرے (0) بند ہیں