کینسر کا مریض کروڑوں روپے کی لاٹری کا مالک بن گیا

29 اکتوبر 2019
رونی فوسٹر نے لاٹری کے ٹکٹ سے 2لاکھ ڈالر کا انعام جیتا— فاائل فوٹو: رائٹرز
رونی فوسٹر نے لاٹری کے ٹکٹ سے 2لاکھ ڈالر کا انعام جیتا— فاائل فوٹو: رائٹرز

زندگی اور موت انسان کے اختیار میں نہیں لیکن بعض اوقات زندگی میں چند ایسی غیرمتوقع خوشیاں آتی ہیں جو موت کی شاہراہ پر گامزن شخص میں زندگی کی نئی لہر دوڑا دیتی ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ موت سے جنگ لڑتے کینسر کے مریض رونی فوسٹر کے ساتھ پیش آیا جہاں اس امریکی شہری نے چند ڈالر کا لاٹری کا ٹکٹ خریدا جس نے اسے کروڑوں روپے کا مالک بنا دیا۔

مزید پڑھیں: ادھار سے خریدی گئی لاٹری نے زندگی بدل دی

امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کے رہائشی رونی فوسٹر پیٹ کے کینسر کا شکار تھے، ان کا علاج کامیابی سے چل رہا ہے اور اب انہیں بس اپنی آخری کیمو تھراپی کرانی ہے۔

زیادہ سے زیادہ رقم کمانے کے خواہشمند فوسٹر لاٹری کے ٹکٹ خریدنے کے عادی ہیں اور انہوں نے اس مرتبہ بھی ایک ڈالر کا ٹکٹ خریدا جس میں سے 5ڈالر کا انعام نکلا۔

بعد میں انہوں نے اس پانچ ڈالر سے دو مزید ٹکٹ خریدے جس میں سے پہلی لاٹری تو کسی کام نہ آئی لیکن دوسری لاٹری کو دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے کیونکہ ان کا 2لاکھ امریکی ڈالرز کا انعام نکل آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی جوڑے نے لکی ڈرا میں 13 کروڑ روپے جیت لیے

انہوں نے کہا کہ پہلی لاٹری میں کچھ نہ نکلا لیکن دوسری لاٹری میں صفر دیکھ کر میرے ہوش اڑ گئے اور میں منجمد ہو گیا۔

ٹیکس کی کٹوتی کے بعد فوسٹر کو 1لاکھ 41ہزار ڈالر کی رقم ملی اور انہوں نے کہا کہ وہ اس رقم کا کچھ حصہ اپنے علاج کے لیے استعمال کریں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں