یاسر حسین اور اقرا عزیز آخر کار دلہا دلہن بن گئے

اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2019
دونوں نے رواں سال منگنی کی تھی — فوٹو/ اسکرین شاٹ
دونوں نے رواں سال منگنی کی تھی — فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کے نامور اداکار یاسر حسین اور اقرا عزیز نے رواں سال منگنی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

یہ دونوں اکثر و بیشتر متعدد ایوانٹس میں اکٹھے نظر آتے جبکہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ساتھ تصاویر بھی شیئر کرتے رہے، جس کے بعد رواں سال ان دونوں نے خفیہ طور پر منگنی کرلی تھی۔

بعدازاں یاسر حسین نے اقرا عزیز کو لکس اسٹائل ایوارڈز میں پوری دنیا کے سامنے انگوٹھی پہنا کر شادی کی پیشکش کی۔

مزید پڑھیں: اقرا اور یاسر کی ایک اور تصویر تنقید کی زد میں

حال ہی میں اقرا عزیز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یاسر حسین کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی تھی جس کے بعد سے ان دونوں کی شادی کے حوالے سے خبریں سامنے آنے لگیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اقرا عزیز نے اس تصویر پر لکھا تھا کہ 'میں زندگی میں آج تک ایسے انسان سے نہیں ملی، جو اتنا ساتھ دینے والا ہو جتنا کہ تم ہو، ہمارے رشتے کو آفیشل ہونے تک کے دن گن رہی ہوں'۔

اس کے بعد سے مداحوں کو ان دونوں کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اور اب دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرلیں، جن میں اقرا اور یاسر دلہا دلہن کے روپ میں نظر آئے۔

ان تصاویر میں یاسر حسین شیروانی میں نہایت خوبرو نظر آئے جبکہ اقرا عزیز نے نہایت خوبصورت عروسی جوڑا زیب تن کر رکھا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم یہ تصاویر ان دونوں کی شادی کی نہیں بلکہ ایک فوٹو شوٹ کی ہیں جو نامور ڈیزائنر علی ذیشان کے عروسی ملبوسات کے لیے کیا گیا۔

علی ذیشان کی برائڈل کلیکشن 'پریم نگر' کے لیے ان دونوں اداکار نے یہ فوٹو شوٹ کیا ہے۔

یاسر حسین نے اس فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'ایک ملکہ کی کہانی میں بادشاہ، بادشاہ نہیں غلام ہوتا ہے اور غلام حاضر ہے'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس پر اقرا نے کمنٹ میں لکھا کہ 'کاش میں لفظوں میں آپ سے جیت پاتی'۔

واضح رہے کہ یہ دونوں اس وقت ایک ڈرامے میں کام کررہے ہیں جبکہ یاسر حسین کی فلم 'ہاف فرائے' میں بھی اقرا ایک معاون کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

تبصرے (0) بند ہیں