• KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:52am
  • KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:52am

وزیراعظم نے ملکی تاریخ کے 'سب سے بڑے' اسکالرشپ پروگرام کا اجرا کردیا

شائع November 4, 2019
وزیر اعظم عمران خان تقریب سے خطاب کر رہے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز
وزیر اعظم عمران خان تقریب سے خطاب کر رہے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعظم عمران خان نے ضرورت مند نوجوانوں کے لیے ملکی تاریخ کے 'سب سے بڑے' انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا اجرا کردیا۔

اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزرا، ہائی ایجوکیشن کے چیئرمین سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

پروگرام کے آغاز سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹوئٹ بھی کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ ضرورت مند نوجوانوں کے لیے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کریں گے۔

پروگرام کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا تھا کہ اس کے تحت سالانہ 50 ہزار کی شرح سے 4 برس میں 2 لاکھ طلبہ کو وظائف دیے جائیں گے۔

ساتھ ہی وزیراعظم نے کہا تھا کہ میرے احساس پروگرام کی چھتری تلے انسانی سرمائے کی ترقی کے پیش نظر ان وظائف کا 50 فیصد طالبات کے لیے مختص ہے۔

'غریب گھرانے کے بچوں کو موقع دینا غربت کم کرنے کا بہترین طریقہ ہے'

پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 'لوگوں کو شاید اندازہ نہیں ہے کہ یہ پروگرام معاشرے میں کتنی تبدیلی لے کر آئے گا، ملک سے غربت کم کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ غریب گھرانے کے بچوں کو موقع دیا جائے کہ وہ بھی معاشرے میں اوپر آسکیں، لیکن بدقسمتی سے ہمارا تعلیمی نظام میں ایسا نہیں ہو رہا جو ان بچوں کے ساتھ زیادتی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'احساس پروگرام ریاست مدینہ کی وہی سوچ ہے کہ ریاست اپنے کمزور طبقے کی ذمہ داری لیتی ہے جو ملک کی اشرافیہ کے چھوٹے سے طبقے کے نظام کا متضاد ہے، احساس پروگرام کے علاوہ غریب گھروں کو راشن دینے کا پروگرام بھی شروع کریں گے تاکہ مستحق افراد مستفید ہو سکیں۔'

واضح رہے کہ احساس پروگرام کے تحت اس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی طالب علم وسائل کی کمی کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم سے محروم نہ رہے۔

کسی بھی سرکاری جامعہ میں میرٹ پر داخلہ لینے والے طلبہ و طالبات، جو کم آمدنی والے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں وہ احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ کے اہلیت کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔

اس پروگرام کے لیے اہل طلبہ و طالبات ehsaas.hec.gov.pk پر آن لائن فرخواست دے سکتے ہیں اور اس درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 دسمبر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024