• KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.1°C
  • LHR: Sunny 26°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.6°C
Live JUI Azadi March

مولانا فضل الرحمٰن نے جے یو آئی (ف) کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

شائع November 6, 2019 اپ ڈیٹ November 6, 2019 03:59pm

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا امجد خان، اکرم خان درانی، مولانا عطا الرحمٰن، مولانا یوسف، مولانا قمر الدین اور مولانا فضل علی حقانی شریک ہوں گے۔

اجلاس کے دوران کمیٹی آزادی مارچ کی صورتحال اور انتظامی امور کا جائزہ لے گی۔

اجلاس میں اسلام آباد میں دھرنا کے شرکا کو کتنے دن تک رکھنا ہے اس حوالے سے حکمت عملی بھی تیار کی جائے گی، اجلاس کے شرکا حکومت سے مذاکرات اور ان کی تجاویز پر مشاورت بھی کریں گے۔

علاوہ ازیں وہ رہبر کمیٹی کی تجاویز کو بھی دیکھیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 20 اپریل 2026
کارٹون : 19 اپریل 2026