کیٹی پیری اور دعا لیپا کی پہلی بار ممبئی میں پرفارمنس

18 نومبر 2019
کیٹی پیری اور دعا لیپا نے 16 نومبر کو پرفارمنس کی—فوٹو: انسٹاگرام
کیٹی پیری اور دعا لیپا نے 16 نومبر کو پرفارمنس کی—فوٹو: انسٹاگرام

بولڈ پرفارمنس کے حوالے سے دنیا بھر میں معروف امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور برطانوی گلوکارہ دعا لیپا کی جانب سے بھارت کے سب سے بڑے شہر ممبئی میں پہلی بار پرفارمنس پر بھارتی انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

دونوں گلوکاراؤں نے دیگر گلوکاروں سمیت مہاراشٹر کے دارالحکومت اور بھارت کے فلمی دارالحکومت ممبئی کے ایک اسٹیڈیم میں شاندار نیم عریاں پرفارمنس کی۔

دونوں اداکارائیں کنسرٹ سے پہلے ہی بولڈ حرکتیں کرتی دکھائی دیں—فوٹو: کیٹی پیری انسٹاگرام
دونوں اداکارائیں کنسرٹ سے پہلے ہی بولڈ حرکتیں کرتی دکھائی دیں—فوٹو: کیٹی پیری انسٹاگرام

یہ پہلا موقع تھا کہ دونوں اداکاراؤں نے ممبئی میں ایک ساتھ کسی میوزیکل فیسٹیول میں شرکت کی تھی۔

اس سے قبل اگرچہ کیٹی پیری بھارت میں مختصر پرفارمنس کرچکی تھیں، تاہم انہوں نے پہلی بار ممبئی میں ایک بہت ہی بڑے میوزک کنسرٹ میں پرفارمنس کی۔

شاہ رخ خان نے بھی گلوکارہ دعا لیپا سے ملاقات کی—فوٹو: شاہ رخ خان ٹوئٹر
شاہ رخ خان نے بھی گلوکارہ دعا لیپا سے ملاقات کی—فوٹو: شاہ رخ خان ٹوئٹر

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دونوں گلوکاراؤں نے ’ون پلس‘ موبائل کمپنی کی جانب سے منعقد کیے جانے والے میوزک کنسرٹ میں 16 نومبر کی شب کو پرفارمنس کی۔

کرن جوہر، ایشوریا رائے، ملائیکا اروڑا، جیکولین فرنانڈس اور عالیہ بھٹ بھی کیٹی پیری سے ملاقات کے لیے لائن میں لگے—فوٹو: انسٹاگرام
کرن جوہر، ایشوریا رائے، ملائیکا اروڑا، جیکولین فرنانڈس اور عالیہ بھٹ بھی کیٹی پیری سے ملاقات کے لیے لائن میں لگے—فوٹو: انسٹاگرام

دعا لیپا اور کیٹی پیری سمیت اس میوزک فیسٹیول میں دیگر بھارتی گلوکاراؤں سمیت چند عالمی گلوکاراؤں اور موسیقاروں نے بھی پرفارمنس کی، تاہم امریکی و برطانوی گلوکارہ کی بولڈ پرفارمنس نے سب کو دیوانہ کردیا۔

جہاں دونوں گلوکاراؤں نے بولڈ پرفارمنس کرکے میوزک کنسرٹ کا میلہ لوٹا، وہیں بولی وڈ کے بڑے بڑے اسٹار بھی دونوں گلوکاراؤں سے ملنے کے لیے بے تاب دکھائی دیے۔

ایشوریا رائے نے بھی کیٹی پیری کے ساتھ فوٹوشوٹ کروایا—فوٹو: ون پلس انسٹاگرام
ایشوریا رائے نے بھی کیٹی پیری کے ساتھ فوٹوشوٹ کروایا—فوٹو: ون پلس انسٹاگرام

کیٹی پیری اور دعا لیپا نے ممبئی کے اپنے پہلے میوزک ٹوئر کے دوران متعدد بولی وڈ شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں اور بولی وڈ اسٹارز گلوکاراؤں کے ساتھ تصاویر بنواکر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کرتے رہے۔

جیکولین فرنانڈس بھی کیٹی پیری سے ملاقات کے لیے پہنچیں—فوٹو: انسٹاگرام
جیکولین فرنانڈس بھی کیٹی پیری سے ملاقات کے لیے پہنچیں—فوٹو: انسٹاگرام

دوسری جانب ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کیٹی پیری کی جانب سے میوزک کنسرٹ کے بعد واپسی پر ایئرپورٹ عملے کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر ان کے مداح ان سے خفا بھی دکھائی دیے۔

کیٹی پیری نے مشہور گانوں پر پرفارمنس کی—فوٹو: ون پلس انسٹاگرام
کیٹی پیری نے مشہور گانوں پر پرفارمنس کی—فوٹو: ون پلس انسٹاگرام

اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کیٹی پیری نے واپسی پر ایئرپورٹ حکام کو اپنا پاسپورٹ تک نہیں دکھایا جب کہ ایئرپورٹ حکام انہیں پاسپورٹ دکھانے کے لیے منتیں کرتے دکھائی دیے۔

اخبار نے ایک ویڈیو بھی شائع کی جس میں کیٹی پیری کو اپنے عملے کے ارکان کے ساتھ ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔

دعا لیپا نے کیٹی پیری کے مقابلے زیادہ بولڈ پرفارمنس کی—فوٹو: دعا لیپا انسٹاگرام
دعا لیپا نے کیٹی پیری کے مقابلے زیادہ بولڈ پرفارمنس کی—فوٹو: دعا لیپا انسٹاگرام

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرپورٹ کے سیکیورٹی حکام کیٹی پیری سے اپنا پاسپورٹ دکھانا کا کہ رہے ہیں، تاہم گلوکارہ نے ان کی ایک بھی نہ سنی اور کوئی پرواہ کیے بغیر سیکیورٹی حدود پار کرگئیں۔

کیٹی پیری کی جانب سے ایئرپورٹ حکام کی عزت نہ کیے جانے اور اپنا پاسپورٹ نہ دکھانے پر بھارتی مداح ان سے ناخوش دکھائی دیے اور ان پر بھارتیوں کی توہین کا الزام بھی لگایا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں