• KHI: Partly Cloudy 23.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
Live JUI Azadi March

جے یو آئی(ف) کے کارکنوں کا کوئٹہ چمن شاہراہ پر دھرنا

شائع November 19, 2019

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے پلان بی کے تحت شاہراہوں کی بندش کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور جے یو آئی (ف) کے کارکنوں نے پشین کے مقام پر کوئٹہ چمن شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دے دیا ہے۔

کوئٹہ چمن شاہراہ پر جاری دھرنے میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میب) کے کارکنان بھی شریک ہیں۔

احتجاج اور دھرنے کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک جام ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

قومی شاہراہ کی بندش کے باعث مسافر متبادل کچے راستے سے سفر کرنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے سفر کرنے والی خواتین، بجوں اور معمر افراد کو بھی شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025