آسکر ایوارڈ یافتہ ایما اسٹون نے خفیہ طور پر منگنی کرلی

اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2019
ایما اسٹون کا شمار ہولی وڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے — فوٹو/ اے ایف پی
ایما اسٹون کا شمار ہولی وڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے — فوٹو/ اے ایف پی

ہولی وڈ اداکارہ اور آسکر ایوارڈ یافتہ ایما اسٹون نے اپنے قریبی دوست اور امریکی فلم ساز ڈیو میکری سے اچانک منگنی کرکے سب کو حیران کردیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ایما اسٹون گزشتہ دو سالوں سے ڈیو میکری کے ساتھ تعلق میں تھیں۔

31 سالہ ایما اسٹون اور 34 سالہ ڈیو نے خود اس خبر کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا، اس موقع پر اداکارہ بےحد خوش نظر آئیں جبکہ انہوں نے مداحوں کو اپنی منگنی کی انگوٹھی بھی دکھائی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے خود اس منگنی کے حوالے سے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا البتہ مداحوں نے ان دونوں کو مبارکباد دیں۔

اداکارہ کی منگنی کی انگوٹھی بھی کافی منفرد تھی جسے مداحوں نے خوب پسند کیا، دوسری اداکاراؤں کے برعکس ایما اسٹون نے جس انگوٹھی کا انتخاب کیا اس میں موتی جڑا ہوا تھا۔

خیال رہے کہ پہلی بار 2017 میں ان دونوں کے تعلقات کی خبریں میڈیا میں سامنے آئیں تھی۔

فوٹو: شٹراسٹاک
فوٹو: شٹراسٹاک

ویسے تو ایما اپنی ذاتی زندگی کو ہمیشہ خفیہ ہی رکھتی ہیں البتہ رپورٹس کے مطابق ان دونوں کی پہلی ملاقات 2016 دسمبر میں ایک ایونٹ کے دوران ہوئی تھی۔

گزشتہ سال اگست میں ایلے میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایما کا کہنا تھا کہ 'جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے، شادی اور بچوں کے حوالے سے میری سوچ میں بھی کافی حد تک تبدیلی آئی ہے، جب میں چھوٹی تھی تو سوچتی تھی کبھی شادی نہیں کروں گی اور نہ ہی بچے پیدا کروں گی تاہم اب سوچ مختلف ہے'۔

دو سال کے اس تعلق میں یہ دونوں ایک ساتھ کم نظر آئے جس کی وجہ یہی تھی کہ ایما اسٹون اپنے رشتے کو میڈیا کی خبروں کا حصہ نہیں بنانا چاہتی تھی۔

البتہ رواں سال جنوری میں یہ دونوں پہلی مرتبہ اسکرین ایکٹر گلڈ ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر اکٹھے جلوہ گر ہوئے۔

فوٹو: اسپلیش
فوٹو: اسپلیش

رواں سال اپریل میں بھی ایما اسٹون کی منگنی کے حوالے سے اس وقت افواہیں سامنے آئیں جب انہیں ہیرے کی انگوٹھی پہنے ہوئے دیکھا گیا۔

البتہ اس کے فوری بعد ہی ایما اسٹون نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے منگنی نہیں کی۔

ڈیو میکری امریکی کامیڈی شو 'سیٹرڈے لائیو لائٹ' کو 2013 کی ہدایات دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیو میکری سے قبل ایما اسٹون کا نام کئی نامور شخصیات کے ساتھ جوڑا جاچکا ہے۔

ایما اسٹون اور ان کے ساتھی اداکار اینڈریو گارفیلڈ کے افیئر کی خبریں بھی میڈیا میں سامنے آتی رہی ہیں۔

فوٹو: شٹراسٹاک
فوٹو: شٹراسٹاک

ان دونوں کے تعلق کا آغاز 2011 میں ہوا تھا البتہ 2015 میں ان کا بریک اپ ہوگیا۔

یہ دونوں 2012 کی فلم 'دی امیزنگ اسپائڈر مین' میں اکٹھے کام کرچکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں