برطانوی شہزادی ایک اور پاکستانی ڈیزائنر کی مشکور

06 دسمبر 2019
کیٹ مڈلٹن نے پاکستان ڈیزائنر ماہین خان کے ملبوسات کا انتخاب کیا — فوٹو/ انسٹاگرام
کیٹ مڈلٹن نے پاکستان ڈیزائنر ماہین خان کے ملبوسات کا انتخاب کیا — فوٹو/ انسٹاگرام

رواں سال اکتوبر میں جب برطانوی شاہی جوڑا پہلی بار پاکستان آیا تو اس دوران شہزادی کیٹ مڈلٹن ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

پاکستان میں اپنے قیام کے دوران شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے اسلام آباد کے علاوہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور گلگت بلتستان کا دورہ بھی کیا۔

پاکستان میں اپنے دورے کے دوران برطانوی شہزادی یہاں کی ثقافت کا خاص خیال رکھتے ہوئے ہر ایونٹ کے دوران مشرقی طرز کے ملبوسات میں نہایت دلکش نظر آئیں۔

کیٹ مڈلٹن کا گہرا نیلا لباس ماہین خان نے تیار کیا—فوٹو: حکومت پاکستان ٹوئٹر
کیٹ مڈلٹن کا گہرا نیلا لباس ماہین خان نے تیار کیا—فوٹو: حکومت پاکستان ٹوئٹر

اس موقع پر انہوں نے کئی پاکستانی برینڈز کا انتخاب کیا تھا جن میں ڈیزائنر ماہین خان، گل آحمد آئیڈیاز، خدیجہ شاہ کے برانڈ اعلان کے ملبوسات شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں: برطانوی شہزادی کا کون سا انداز سب سے زیادہ متاثر کن رہا؟

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کیٹ مڈلٹن نے پاکستانی ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے سپورٹ اور ان کے ملبوسات کا شکریہ ایک خط تحریر کرکے کیا تھا اور اب انہوں نے ڈیزائنر ماہین خان کا شکریہ بھی خط کے ذریعے کیا۔

اپنے خط میں انہوں نے لکھا کہ 'دورہ پاکستان میں میری مدد کا بےحد شکریہ'، شہزادی کے مطابق وہ ڈیزائنر اور ان کی ٹیم کی بےحد مشکور ہیں جنہوں نے ان کے لیے اتنے بہترین ملبوسات تیار کیے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

شہزادی کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ملبوسات بےحد پسند آئے۔

واضح رہے کہ کیٹ مڈلٹن کے ملبوسات تیار کرنے والی ڈیزائنر ماہین خان کا ڈان کو دیے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر کیٹ مڈلٹن کی ٹیم کے ارکان نے برطانیہ میں موجود فیشن ہاؤس ’اونیٹا‘ سے مشرقی لباس خریدے جو شہزادہ ولیم کی اہلیہ کو پسند آئے۔

مزید پڑھیں: کیٹ مڈلٹن کا پاکستانی طرز کا لباس کس نے تیار کیا؟

ان کے مطابق کیٹ مڈلٹن نے اپنی ٹیم کو ان سے رابطہ کرکے پاکستانی دورے کے حوالے سے ڈریس تیار کرنے کا کہا اور بعد ازاں ڈیزائنر اور شاہی محل کے درمیان ایک معاہدہ ہوا جس کے تحت ماہین خان نے کیٹ مڈلٹن کے لیے لباس تیار کیا۔

خیال رہے کہ 5 روزہ دورے کے دوران ڈیوک اور ڈچر آف کیمبرج کافی مصروف رہے، انہوں نے لاہور میں نیشنل اکیڈمی آف کرکٹ میں کچھ دیر کرکٹ کھیلنے سے لے کر پاکستان کی معروف شخصیات سے ملاقات تک۔

اس دورے کے دوران شہزادہ ولیم نے زیادہ تر پینٹ شرٹ کو ہی ترجیح دی مگر ایک موقع پر وہ نعمان عارفین کی ڈیزائن کردہ شیروانی پہنے بھی نظر آئے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں