2014 سے 2018 تک پاکستانی گوگل پر کن شخصیات کو سرچ کرتے رہے؟

10 دسمبر 2019

ای میل

— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

گوگل کی جانب سے ہر سال کے اختتام پر دنیا بھر میں لوگوں کی جانب سے ویب سرچ موضوعات کی سالانہ فہرست کا اعلان کیا جاتا ہے۔

دنیا بھر کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی لوگوں کے سرچ رجحان کی فہرست بھی جاری کی جاتی ہے اور پاکستانی صارفین کی سرچز فہرست کا سلسلہ 2014 سے شروع ہوا۔

2019 کی فہرست تو آئندہ چند دن میں جاری ہوگی مگر یہ جاننا بھی دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ 2014 سے 2018 تک پاکستانی صارفین کن افراد کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کرتے رہے۔

جیسے آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو لیکن پاکستانی عوام نے 2017 میں گوگل پر جس شخصیت کو سب سے زیادہ سرچ کیا وہ ایک گیم شو میں معاون میزبان کا کردار ادا کرنے والی فبیہا شیرازی ہیں۔

گوگل اس فہرست کے لیے درجہ بندی کسی نام کے حوالے سے زیادہ ٹریفک کو دیکھتے ہوئے کرتا ہے اور اسے تین کیٹیگریز افراد، خبریں اور ایونٹس میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

تاہم درج ذیل میں آپ پاکستانیوں کی ہر سال افراد کے حوالے سے کی جانے والی مقبول سرچز کے بارے میں جان سکیں گے۔

2014

روبن ولیمز

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

2014 میں ہولی وڈ کے یہ معروف اداکار پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی شخصیت ثابت ہوئے، جس کی وجہ اگست 2014 میں ان کی خودکشی ثابت ہوئی، ممکنہ طور پر پاکستانی یہی جاننے کے لیے گوگل سرچ کرتے رہے کہ روبن ولیمز کی خودکشی کی وجوہات کیا تھیں۔

عائزہ خان

انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

اداکارہ عائزہ خان اس وقت ڈرامے میرے پاس تم ہو کی وجہ سے بہت زیادہ مقبول ہوچکی ہیں مگر 2014 میں پاکستانیوں کی گوگل سرچ میں وہ دوسرے نمبر پر رہیں جس کی وجہ ان کی اور دانش تیمور کی شادی تھی۔

ٹائیگر شروف

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

بولی وڈ کے اس اداکار کی پہلی فلم 2014 میں ریلیز ہوئی اور ایسا لگتا ہے کہ پاکستانیوں کو کافی پسند آئی جب ہی وہ گوگل سرچ کی اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہے۔

عمر اکمل

اے ایف پی فائل فوٹو
اے ایف پی فائل فوٹو

کرکٹر عمر اکمل اکثر ہی مختلف وجوہات کی بنا پر شہہ سرخیوں کا حصہ بنتے رہتے ہیں مگر 2014 میں ان کی شادی نے پاکستانیوں کو گوگل سرچ پر مجبور کیا اور وہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر رہے۔

حامد میر

اے ایف پی فائل فوٹو
اے ایف پی فائل فوٹو

معروف اینکر حامد میر اس فہرست میں 5 ویں نمبر پر رہے اور اس کی وجہ ان پر کراچی میں ہونے والا قاتلانہ حملہ تھا۔

2015

ریحام خان

فیس بک فوٹو
فیس بک فوٹو

اس سال گوگل سرچ کی فہرست میں عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان سرفہرست رہیں اور وجہ جاننا بھی مشکل نہیں کیونکہ اس سال کے شروع میں شادی اور بعد ازاں طلاق نے لوگوں کو ان کے بارے میں جاننے پر مجبور کیا ہوگا۔

ایان علی

اے ایف پی فائل فوٹو
اے ایف پی فائل فوٹو

دوسرے نمبر پر کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ہونے والی سپرماڈل ایان علی رہیں جن کے بارے میں لوگ جاننے کے لیے گوگل کا رخ کرتے رہے۔

ایمی جیکسن

انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

اس بولی وڈ اداکارہ کے بارے میں بھی پاکستانیوں میں کافی تجسس رہا اور اس کی وجہ اس سال ان کی ریلیز ہونے والی فلمیں ہی ہوں گی۔

کرشمہ تنا

فوٹو بشکریہ کرشمہ تنا فیس بک پیج
فوٹو بشکریہ کرشمہ تنا فیس بک پیج

اس بھارتی اداکارہ کے بارے میں لوگ ٹی وی پروگرام اور ایک اور اداکار سے تعلق کی وجہ سے پاکستان میں گوگل سرچ کرتے رہے۔

میرا راجپوت

فوٹو بشکریہ بولی وڈ لائف
فوٹو بشکریہ بولی وڈ لائف

میرا راجپوت کے بارے میں پاکستانی اس لیے سرچ کرتے رہے کہ یہ لڑکی کون ہے جس کی شادی شاہد کپور سے ہوگئی ہے، وہ اس فہرست میں 5 ویں نمبر پر رہیں۔

2016

قندیل بلوچ

ٹوئٹر فوٹو
ٹوئٹر فوٹو

اس سال گوگل سرچ کی اس فہرست میں قندیل بلوچ نمبرون رہیں جس کی وجہ ان کی فیس بک ویڈیوز، مفتی قوی کے ساتھ سیلفی اور پھر بھائی کے ہاتھوں قتل ہونا رہا۔

امجد صابری

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

معروف قوال کی اچانک موت نے ان کے مداحوں کو غم زدہ کردیا تھا کیونکہ انہیں ماہ رمضان میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، وہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے۔

عبدالستار ایدھی

اے ایف پی فائل فوٹو
اے ایف پی فائل فوٹو

عبدالستار ایدھی طویل علالت کے بعد 9 جولائی 2019 کو 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے اور ان کی شخصیت ایسی تھی کہ لوگ ان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننے کے لیے گوگل کا رخ کرتے رہے، وہ اس سال فہرست میں تیسرے نمبر پر رہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ

اے پی فائل فوٹو
اے پی فائل فوٹو

ویسے تو پاکستان میں کسی امریکی صدر کو سب سے زیادہ سرچ کیا جانا کافی غیرمعمولی بات ہے مگر یہ اس لیے حیرت انگیز نہیں کیونکہ اس سال ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے دنیا کو چونکا دیا تھا اور پاکستانی بھی یہ جاننے کی کوشش کرتے رہے کہ آخر یہ کون شخص ہے جو امریکا کا صدر بن گیا ہے۔

مومنہ مستحسن

فوٹو بشکریہ مومنہ مستحسن انسٹاگرام پیج
فوٹو بشکریہ مومنہ مستحسن انسٹاگرام پیج

درحقیقت 2016 وہ سال ہے جب مومنہ مستحسن نے شہرت کی سیڑھیاں چڑھنا شروع کیں اور اس کی وجہ کوک اسٹوڈیو میں راحت فتح علی خان کے ساتھ ان کا گانا رہا اور وہ 5 ویں نمبر پر سب سے زیادہ گوگل سرچ ہونے والی شخصیت بن گئیں۔

2017

فبیہا شیرازی

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

یہ خاتون کافی عرصے تک معروف گیم شو جیتو پاکستان میں فہد مصطفیٰ کی معاون کی حیثیت سے نظر آئیں مگر 2017 میں ان کے بارے میں پاکستانی عوام میں دلچسپی کم از کم گوگل سرچ تک تو سب سے زیادہ رہی، کیونکہ وہ اس سال اس فہرست میں ٹاپ شخصیت ثابت ہوئیں۔

ندیم سرور

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

نوحہ خوان ندیم سرور اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے اور اس کی وجہ کیا تھی، یہ واضح نہیں۔

فخر زمان

اے ایف پی فائل فوٹو
اے ایف پی فائل فوٹو

فخر زمان نے اس سال کرکٹ ڈیبیو کیا اور چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں سنچری سے بھارت کی شکست میں اہم کردار بھی ادا کیا، تو ان کے بارے میں لوگوں نے جاننے کے لیے گوگل سرچ کا سہارا لیا اور وہ تیسرے نمبر پر رہے۔

رشی کپور

ڈان امیجز فوٹو
ڈان امیجز فوٹو

یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ یہ بولی وڈ اداکار پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز کیوں بنے، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاکستان مخالف ٹوئیٹس انہیں اس فہرست میں چوتھے نمبر پر لے گئی۔

ردا اصفہانی

ڈان امیجز فوٹو
ڈان امیجز فوٹو

اس پاکستانی اداکارہ کو لوگ اس سال کیوں سرچ کرتے رہے وہ واضح نہیں، مگر گوگل کے بقول اس کی وجہ کوئی لیک ویڈیو تھی۔

2018

بشری بی بی

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

وزیراعظم عمران خان سے شادی کی وجہ سے پاکستانی عوام انہیں گوگل پر سرچ کرتے رہے اور اس حوالے سے وہ سرفہرست شخصیت رہیں۔

میگھن مارکل

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

2018 میں میگھن مارکل کی برطانوی شہزادے ہیری سے شادی ہوئی اور دنیا بھر کی طرح پاکستانی عوام بھی ان کے بارے میں جاننے کے لیے گوگل سے مدد لیتے رہے، وہ دوسرے نمبر پر رہیں۔

میشا شفیع

فوٹو بشکریہ کوک اسٹوڈیو
فوٹو بشکریہ کوک اسٹوڈیو

2018 میں علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کے الزامات کی وجہ سے گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع اس سال گوگل پر سرچ کی جانے والی تیسرے بڑی شخصیت رہیں۔

ریحام خان

انسٹاگرام فوٹو
انسٹاگرام فوٹو

ریحام خان کی عمران خان کے حوالے سے کتاب گوگل پر پاکستانی صارفین کو گوگل کی جانب رخ کرنے پر مجبور ہوئیں، اس طرح وہ چوتھے نمبر پر رہیں۔

سلویسٹر اسٹالون

اے ایف پی فائل فوٹو
اے ایف پی فائل فوٹو

معروف اداکار کو پاکستانیوں کی جانب سے سرچ کرنے کی بڑی وجہ ان کی موت کی افواہ انٹرنیٹ پر پھیلنا تھا۔