نوکیا کا 'سستا ترین' اسمارٹ فون پیش

12 دسمبر 2019
نوکیا سی 1 — فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل
نوکیا سی 1 — فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل

ایچ ایم ڈی گلوبل نے نے اینڈرائیڈ گو ایڈیشن کا نیا فون نوکیا سی 1 متعارف کرادیا ہے جو اس کمپنی کا اب تک کا سب سے سستا فون بھی سمجھا جاسکتا ہے۔

یہ فون کینیا میں متعارف کرایا گیا اور جلد اسے دیگر ترقی پذیر ممالک میں بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یہ 5.45 انچ کا فون ہے جس میں آئی پی ایس پینل دیا گیا ہے جبکہ خراشوں سے بچاﺅ کے لیے مضبوط گلاس کا استعمال بھی ہوا ہے۔

اس میں فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا اور ایل ای ڈی فلیش موجود ہے جو کم روشنی میں بھی کافی بہتر تصاویر لینے میں مدد فراہم کرتی ہے اور اس طرح کمپنی نے مہنگے پراسیسر اور مشین لرننگ کا خرچہ بھی بچالیا۔

اس کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہے جو کہ 5 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ بھی ایل ای ڈی فلیش موجود ہے۔

فون میں دیئے گئے پراسیسر کی کمپنی کے بارے میں نوکیا نے کچھ نہیں بتایا مگر یہ کواڈ کور 1.3 ہرٹز پراسیسر ہے (ممکنہ طور پر میڈیا ٹیک کا ہوگا)۔

ایک جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی اسٹوریج ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل
فوٹو بشکریہ ایچ ایم ڈی گلوبل

نوکیا سی 1 ڈوئل سم فون ہے مگر ایل ٹی ای کنکٹویٹی کا آپشن نہیں بلکہ تھری جی فون ہے اور وائی فائی 4 کو سپورٹ کرتا ہے۔

تاہم اینڈرائیڈ گو پروگرام کا حصہ ہونے کی وجہ سے بیشتر ایپس ڈیٹا کا استعمال کم کرتی ہیں اور سست انٹرنیٹ پر بھی ٹھیک کام کرتی ہیں۔

2500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ اینڈرائیڈ 9 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے نوکیا نے پاکستان میں 20 دسمبر کو 2.3 فون متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا جس کی قیمت 18 ہزار روپے سے زائد رکھی گئی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Sabir dot Dec 13, 2019 11:21am
نوکیا کو جانے کیا ہو گیا ہے ایک ایسے دور میں کہ جہاں آئے دن نت نئی ٹیکنالوجی متعار ف ہو رہی ہےاور قیمت کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے نہ جانے نوکیا کیوں درست خطوط پر اپنی کمپنی کو بڑھانے سے قاصر ہے۔ افسوس ہی کر سکتا ہوں۔