مزیدار چکن گرل شاورما گھر میں بنائیں

شائع January 2, 2020 اپ ڈیٹ January 2, 2020 04:44pm
فوٹو: شٹراسٹاک
فوٹو: شٹراسٹاک

اسٹریٹ فوڈ کھانے کے شوقین افراد یقیناً ہر گھر میں موجود ہوتے ہیں اور ان میں ایسا کون ہوگا جس نے شاورما نہ کھایا ہو؟

شاورما کا شمار اسٹریٹ فوڈ کے کھانوں میں عام طور پر کیا جاتا ہے جبکہ یہ ڈش بڑے بڑے ریسٹورنٹس میں بھی پیش کی جاتی ہے۔

شاورما ڈش میں چکن اور بیف دونوں کا ہی استعمال کیا جاتا ہے جس کی تیاری میں گوشت کو ایک سلاخ پر پرو کر پکایا جاتا ہے۔

فوٹو: شٹراسٹاک
فوٹو: شٹراسٹاک

شاورما عرب ممالک کے علاوہ ہندوستان اور پاکستان میں بھی لوگوں کی مرغوب غذا ہے۔

اب اس مزیدار ڈش کو یہاں دی گئی نہایت آسان ترکیب کے ساتھ گھر میں بھی بنایا جاسکتا ہے۔

اجزا:

چکن (سینہ) - 500 گرام

نمک - ایک چائے کا چمچ

لیمو کا رس - 2 کھانے کے چمچ

تیل - ایک کھانے کا چمچ

دہی - 2 کھانے کے چمچ

ٹماٹر پیسٹ - ایک کھانے کا چمچ

پیار پاؤڈر - ایک چائے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر - ½ چائے کا چمچ

لال مرچ - ایک اور ½ چائے کا چمچ

دارچینی پاؤڈر - ¼ چائے کا چمچ

کالی مرچ - ½ چائے کا چمچ

لونگ پاؤڈر - ¼ چائے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر - ½ چائے کا چمچ

لہسن پاؤڈر - ایک چائے کا چمچ

دودھ - ½ کپ یا حسب ضرورت

چینی - ایک چائے کا چمچ

خمیر - ایک چائے کا چمچ

میدہ - حسب ضرورت

نمک - حسب ذائقہ

تیل - حسب ضرورت

پودینہ - 8 سے 10 پتے

لہسن - 4 سے 5 عدد

لیمو کا رس - ایک کھانے کا چمچ

پیپریکا پاؤڈر - ½ چائے کا چمچ

کیچپ

سبزیوں میں: ہیلاپینو مرچ، ٹماٹر، کھیرا، بندگوبھی

طریقہ:

چکن پر نمک، لیمو کا رس اور تیل لگا کر اسٹرپس میں کاٹ لیں اور سائڈ پر رکھ دیں۔

ایک پیالے میں دہی، ٹماٹر پیسٹ، پیاز کا پاؤڈر، گرم مصالحہ، لال مرچ پاؤڈر، دارچینی پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر، لونگ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر اور لہسن پاؤڈر ڈال کر مکس کرلیں اور چکن پر اچھی طرح کور کرلیں اور پھر اسے گرل کرلیں۔

آدھے کپ دودھ میں خمیر اور چینی ملائیں، اب میدے میں نمک شامل کریں اور یہ خمیر کا مواد اس میں شامل کریں اور گوند کر 30 منٹ کے لیے الگ رکھ دیں۔

اب اس میدے کی روٹی بنائیں اور اچھی طرح دونوں سائڈ سے پکالیں۔

بلینڈر میں پودینہ، لہسن، لیمو کا رس، نمک، پیپریکا پاؤدر، کیچپ، ڈال کر بلینڈ کرلیں اور ساس تیار کرلیں۔

اب روٹی پر تیار چکن اور اسٹرپس کی شکل میں کٹی ہوئی تمام سبزیاں رکھیں، ساس لگائیں اور رول کی شکل دے کر مزیدار چکن گرل شاورما گھر والوں کے سامنے پیش کریں۔

فوٹو: شٹراسٹاک
فوٹو: شٹراسٹاک

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026